حیدرآباد: فلم پٹھان کا پہلا گانا بیشرم رنگ آج ریلیز ہوا ہے جس نے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔ جبکہ یش راج فلمز کے یوٹیوب چینل کا کمینٹ سیکشن شائقین کے محبت بھرے تبصروں سے بھرگیا ہے۔ وہیں سوشل میڈیا صارفین کے ایک حصے نے دیپیکا کے ڈانس اسٹائل کو 'عجیب و غریب' قرار دیتے ہوئے گانے کی دھن پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔Besharam Rang song
بیشرم رنگ کے آن لائن ریلیز ہونے کے فوراً بعد یہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹفارم پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس گانے کو وشال ددلانی اور شیکھر روجیانی نے کمپوز کیا ہے۔ بیشرم رنگ کے ریلیز ہونے کے چار گھنٹوں کے اندر اسے یش راج فلمز کے یوٹیوپ چینل پر 31 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور اب تک نہ تو گانے پر کوئی منفی تبصرہ کیا گیا ہے اور نہ ہی ناپسندیدگی ظاہر کرنے کے لیے کسی نے ڈس لائیک کا بٹن دبایا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ڈائیٹ سبیا، جو کاپی کرنے والے آؤٹ فٹ اور فلموں جیسی چیزوں پر بحث کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، نے بیشرم رنگ پر ایک سروے کیا اور بیشرم رنگ پر لکھے گئے لوگوں کے تبصرے بھی شیئر کیے۔ ایک صارف نے بیشرم رنگ کا موازنہ سال 2001 میں ریلیز ہوئی میوزیک ہٹ فلم 'تم بن' کے گانے 'کوئی فریاد' سے کیا۔ وہیں کچھ لوگوں نے دیپیکا کے ڈانس اسٹائل کو 'عجیب و غریب' قرار دیا اور کیمرہ میں جس طرح سے دیپیکا کو قید کیا گیا ہے اس پر بھی اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔