حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آج چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے۔ فلم کے پہلے شو کی شروعات صبح کے مارننگ شو سے ہوگئی ہے۔ شاہ رخ خان کے شائقین فلم پٹھان کو سب سےپہلے دیکھنے کے لیے سنیماگھروں کا رخ کیا اور اب سوشل میڈیا پر فلم بینوں کے زبردست ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔Pathaan Twitter review
ٹویٹر صارفین کو شاہ رخ کا ایکشن اوتار پسند آیا:
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائقین پٹھان پر اپنے تبصرے دے رہے ہیں۔ شائقین بظاہر سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بنی فلم میں شاہ رخ خان کو دیکھ کر فلم سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ پٹھان میں شاہ رخ خان کو ایک ایکشن اوتار میں دکھایا گیا ہے اور فلم دیکھنے والون نے سپراسٹار کے ذریعہ ادا کیے گئے سنجیدہ کردار کو پسند کیا ہے جنہیں بالی ووڈ میں 'کنگ آف رومانس' کہا جاتا ہے۔
شاہ رخ خان کے ایکشن اوتار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ' پٹھان قائل کرنے والی کہانی کے ساتھ ایک ہائی وولٹیج ایکشن ڈرامہ ہے۔ فلم کی کہانی شاندار ہے جیسا کہ ہم سدھارتھ آنند سے امید کر رہے تھے۔ شاہ رخ خان کی اداکاری شاندار ہے، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی بہت اچھے ہیں، کہانی میں کئی سرپرائزیس اور موڑ ہیں'۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ 'بلاک بسٹر۔ فلم کا پہلا ہاف۔۔ میں اس کے بارے میں پوسٹ کرنے سے خود کو روک نہیں پایا اب تک کا سب سے بہترین پہلا ہاف۔ اس کا پورا لطٖف اٹھایا۔ خوشی کے آنسو نکل رہے ہیں۔ بادشاہ واپس آگیا ہے۔ ان کے لیے راستہ بنائیں'۔
پٹھان میں سلمان خان کا کیمیو