اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Pathaan Box Office Day 27 فلم پٹھان کی 27 ویں دن کی کمائی پر نظر ڈالیں

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بالآخر 1000 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوگئی۔ پٹھان 5 ویں ہندوستانی فلم بن گئی جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ شاہ رخ خان کی اس فلم نے اپنی ریلیز کے ایک ماہ کے اندر ہی دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 1000 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی ہندی فلم بنی
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 1000 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی ہندی فلم بنی

By

Published : Feb 21, 2023, 5:11 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم پٹھان نے ریلیز کے 27ویں دن تاریخ رقم کردی۔ منگل کو میکرز نے شیئر کیا کہ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ پہلی ہندی فلم ہے جس نے دنیا بھر میں 1000روپے کا بزنس کیا۔ اتنا ہی نہیں پٹھان کو ہندی سنیما کی تاریخ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

یش راج فلمز نے سوشل میڈیا پر پٹھان کے باکس آفس کے اعداد و شمار شیئر کیے۔ یش راج فلمز کے مطابق فلم نے اپنی ریلیز کے چوتھے سوموار کو بھارت میں 1.25 کروڑ روپے کی کمائی کی( ہندی میں 1.20 کروڑ روپے، ڈبنگ ورژن میں 0.05 کروڑ روپے)۔ 27 دنوں کے بعد پٹھان نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کی ایک ناقابل یقین رقم باکس آفس پر اکٹھا کرلیا ہے ۔ فلم نے گھریلو مارکیٹ میں مجموعی طور پر 623 کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ بیرون ممالک میں 377 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

پٹھان سے پہلے ان فلموں نے 1000 کروڑ کلب میں جگہ بنائی:

  • دنگل - 1968.03 کروڑ روپے
  • باہوبلی 2 - 1747 کروڑ روپے
  • کے جی ایف 2 - 1188کروڑ روپے
  • آر آر آر - 1174 کروڑ روپے

واضح رہے کہ پٹھان ایک جاسوسی تھرلر فلم ہے، جس میں شاہ رخ خان نے ایک جاسوس کا کردار ادا کیا ہے، جو آؤٹ فٹ ایکس نامی دہشت گرد گروپ کو بھارت پر حملہ کرنے سے روکتا ہے۔ شاہ رخ خان کی اس فلم میں ایک مضبوط کاسٹ دیکھنے کو ملتی ہے، فلم کی کاسٹ میں دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، آشوتوش رانا اور تجربہ کار اداکار ڈمپل کپاڈیہ شامل ہیں۔

پٹھان کے اس طرح کا کاروبار کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ شائقین میں چار سال کے طویل وقفے کے بعد اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کو اسکرین پر دیکھنے کا جوش و خروش ہے۔ شاہ رخ خان نے پٹھان کے ساتھ زبردست واپسی کی اور وہ اپنے کیرئیر کی ان بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں جہاں مداح انہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ امکان ہے کہ اداکار سیکوئل کے لیے پٹھان کی ٹیم کے ساتھ دوبارہ اکٹھا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:DU Professors Dancing To Jhoome Jo Pathaan جھومے جو پٹھان پر ڈی یو پروفیسرز کا ڈانس ویڈیو وائرل، شاہ رخ خان نے بھی ویڈیو پوسٹ کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details