حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم پٹھان، جو زعفرانی رنگ کی بکنی کی وجہ سے تنازعہ میں گھری ہوئی تھی، نے ہندی فلموں کے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ فلم نے ریلیز کے دو دن دنیا بھر کے باکس آفس پر 235 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔Pathaan box office collection day 2
تجارتی تجزیہ کار رمیش بالا نے بتایا کہ دنیا بھر میں پٹھان نے 235 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔ ملک میں موجود دیگر تھیٹروں کے بارے میں بات کریں تو پٹھان نے اپنی ریلیز کے دوسرے دن 31.60 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ تجارتی تجزیہ کار کرن آدرش نے ٹویٹر کے ذریعہ یہ جانکاری شیئر کی۔
پٹھان نے اپنے نام متعدد نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، جن میں 'بھارت میں اب تک وسیع پیمانے پر ریلیز ہونے والی ہندی فلم ' اور 'غیر چھٹی والے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم' شامل ہیں۔ شاہ رخ خان کی کیرئیر کی یہ پہلی فلم ہے جس نے اپنی ریلیز کے پہلے دن اتنی کمائی کی ہو، وہیں یہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی کیرئیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔