ممبئی: بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان سے تمام مخالفین اور بالی ووڈ بائیکاٹ گینگ کا منہ بند کردیا ہے۔ فلم 'پٹھان' نے 12 دنوں میں 800 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ شاہ رخ خان، جن کا گزشتہ چار سال سے بالی ووڈ کیرئیر ختم سمجھا جارہا تھا، نے آخرکار تمام غلط فہمیوں کو دور کردیا ہے۔Pathaan Box Office Collection Day 12
پٹھان کے 12ویں دن کی کمائی
25 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم 'پٹھان' ریلیز کے 13ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ فلم نے 12ویں دن (اتوار-5 فروری) یعنی دوسرے ویک اینڈ پر ریکارڈ توڑ کمائی کی ہے۔ فلم نے ہندوستانی باکس آفس پر 28 کروڑ روپے جمع کیے ہیں، جس سے گھریلو باکس آفس پر فلم کی مجموعی کمائی 400 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر پٹھان کی کمائی
دنیا بھر میں 'پٹھان' کا جادو ابھی تک برقرار ہے۔ 5 دن میں ایک چٹکی میں 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی 'پٹھان' 12 دنوں میں 800 کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 850 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے
پٹھان نے دنگل کو پیچھے چھوڑا
واضح رہے کہ ہندوستانی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم عامر خان کی فلم 'دنگل' تھی جس نے گھریلو باکس آفس پر 387 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا لیکن شاہ رخ کی فلم 'پٹھان' نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ہندی سنیما میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں فلم 'پٹھان' نے دنگل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گھریلو باکس آفس پر 430 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ 'پٹھان' 12 دن بعد بھی باکس آفس پر زندہ ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم کی کمائی کہاں رکتی ہے۔
مزید پڑھیں:SRK and Salman on Pathaan: پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ اور سلمان نے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی ظاہر کی