اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Parineeti Raghav leave Udaipur شادی کے بندھن میں بدھنے کے بعد راگھو پرینیتی دہلی روانہ، ایئرپورٹ پر لوگوں کا ہجوم

شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا پیر کو ادے پور سے دہلی کے لیے روانہ ہو گئے۔ اس دوران نئے شادی شدہ جوڑے کو دیکھنے کے لیے جگہ جگہ لوگوں کا ہجوم جمع تھا جن کا نئے شادی شدہ جوڑے نے مسکراہٹ کے ساتھ دونوں ہاتھوں سے شکریہ ادا کیا۔

Parineeti Raghav leave Udaipur after wedding
ادے پور میں شادی کے بندھن میں بدھنے کے بعد راگھو پرینیتی دہلی روانہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 5:44 PM IST

شادی کے بندھن میں بدھنے کے بعد راگھو پرینیتی دہلی روانہ، ایئرپورٹ پر لوگوں کا ہجوم

ادے پور: اتوار کو لیک سٹی ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا پیر کو دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ دوپہر تقریباً ڈھائی بجے راگھو چڈھا اپنی دلہن پرینیتی چوپڑا کے ساتھ ادے پور کے مہارانا پرتاپ ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں انہوں نے ہوائی اڈے پر پہلے سے کھڑے لوگوں کے ہجوم کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد دونوں ہوائی جہاز سے دہلی کے لیے روانہ ہوگئے۔

شادی کے بعد پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آنے والی پرینیتی نے گلابی لباس زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ راگھو سفید شرٹ، کالا پینٹ اور بلیک عینک میں کافی خوبصورت نظر آرہے تھے۔ اس سے پہلے جب یہ دونوں کشتی کے ذریعے ادے پور کے لیلا پیلس سے نکلے تو وہاں بھی لوگوں کی بھیڑ انہیں دیکھنے کے لیے جمع تھی۔ دن کے شروع میں راگھو اور پرینیتی نے انسٹاگرام پر اپنی شاندار شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے 24 ستمبر کو ادے پور میں شادی کی۔ راگھو اور پرینیتی کی شادی کی مختلف رسومات کا اہتمام ہوٹل تاج لیک پیلس اور ہوٹل لیلا پیلس میں کیا گیا تھا۔ جس میں دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال اور پنجاب کے سی ایم بھگونت سنگھ مان سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details