حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا ان دنوں اپنی ڈیٹنگ لائف کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اداکار، جسے سیاستداں راگھو چڈھا کے ساتھ کئی بار دیکھا گیا ہے، کہا جارہا ہے کہ انہیں سیاستداں میں اپنا ہمسفر مل گیا ہے۔ اداکارہ کو کئی بار راگھو چڈھا کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر دیکھا گیا جس کے بعد سے ان کے رشتے میں ہونے کی افواہیں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں جب سے اداکارہ کو منیش ملہوترا کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا ہے تب سے ڈیٹنگ کی افواہوں کی جگہ شادی نے لے لی ہے۔Parineeti Chopra visits Manish Malhotra
اتوار کی رات پرینیتی کو باندرہ میں مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ اداکارہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سیاہ رنگ کی ڈریس میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں اداکارہ پرپرازیوں کے سامنے مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
انسٹاگرام پر ایک پاپرازی اکاؤنٹ کے ذریعہ شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین میں اداکارہ کی شادی کے جوڑے کے حوالے سے تجسس پیدا کردی ہے۔ صارفین اب اس بحث میں مصروف ہیں کہ پرینیتی کی شادی کا لباس کس رنگ کا ہوگا۔ منیش ملہوترا کے ذریعہ ڈیزائن کردہ اداکارہ کیارا اڈوانی کی شادی کے لہنگے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ' اور مجھے امید ہے کہ پرینیتی کا لباس گلابی رنگ کا نہیں ہوگا'۔ وہیں اس درمیان بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ پاپرازی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پرینیتی اپنے سیاہ رنگ کی لباس میں 'غیر آرام دہ' محسوس کر رہی ہیں۔