حیدرآباد: 80 کی دہائی کے ٹی وی شو نکڑ میں کھوپڑی کے کردار سے مشہور ہوئے 71 سالہ تجربہ کار اداکار سمیر کھاکھر کا بدھ کو انتقال ہوگیا۔ ان کی موت کی خبر کی تصدیق اداکار کے بھائی گنیش کھاکھر نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ سمیر ممبئی کے ایک ہسپتال میں متعدد اعضاء کی ناکامی کے وجہ سے انتقال کر گئے۔ پرینیتی چوپڑا، آیوشمان کھرانہ، سوزین برنیٹ، ہدایتکار جوڑی راج اور ڈی کے، ہدایت کار ہنسل مہتا، اور اداکار راج کمار راؤ سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر آنجہانی اداکار کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
پرینیتی چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ' سمیر کھاکھر ایک مکمل لیجنڈ اور ان کے پسندیدہ ساتھی اداکار تھے'۔ پرینیتی نے انہیں الوداع کہتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت، حکمت، مزاح اور معصوم سا چہرہ والا شرارتی انسان اور سب سے اہم بات ان کے ذریعہ بتائے گئے زندگی کے انمول سبق۔ الوداع سمیر۔ میں آپ کو کبھی نہیں بھولوں گی'۔ آیوشمان کھرانہ نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا اور اس کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا' آپ کی روح کو سکون ملے سمیر کھا کر جی'۔