اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Parineeti Chopra-Raghav Chadha Engagement منگنی سے قبل پرینیتی چوپڑا نے اس ڈیزائنر سے ملاقات کی - پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا منگنی

سوارا بھاسکر اور فہد احمد کے بعد اب ایک اور اداکار اور سیاستداں کی جوڑی رشتہ میں بندھنے والی ہے۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ 13 مئی کو دہلی میں اپنی منگنی تقریب کے لیے تیاری کر رہے ہیں اور اس کے لیے اداکارہ بالی ووڈ کے اپنے پسندیدہ ڈیزائنر سے ملاقات بھی کر رہی ہیں۔

منگنی سے قبل پرینیتی چوپڑا نے اس ڈیزائنر سے ملاقات کی
منگنی سے قبل پرینیتی چوپڑا نے اس ڈیزائنر سے ملاقات کی

By

Published : May 10, 2023, 3:36 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاست دان راگھو چڈھا کی چند روز میں منگنی کرنے کی خبر ہے۔ ان کی منگنی کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں کیونکہ متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں 13 مئی کو اپنے رشتے کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حالانکہ دونوں نے ابھی تک اپنی منگنی کی خبروں پر خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس بات کے چرچے ہیں کہ ان دونوں کی منگنی تقریب کا اہتمام دہلی میں کیا جائے گا۔ اس کے لیے پرینیتی نے فیصلہ کیا ہے وہ اس خاص موقع پر بالی ووڈ کے اپنے پسندیدہ ڈیزائنر کے ڈیزائن کردہ لباس میں نظر آئیں گی۔Parineeti Chopra-Raghav Chadha engagement

حال ہی میں پرینیتی کو کئی بار ممبئی میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کے گھر پر دیکھا گیا ہے۔ منیش کے گھر اور اسٹوڈیو میں اداکارہ کے متعدد دوروں نے ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ وہ راگھو کے ساتھ اپنی منگنی کے دن منیش کے لباس میں نظر آئیں گی۔ اطلاع کے مطابق اداکارہ نے اپنے اس خاص دن کے لیے پیسٹل رنگ کے لباس پہننے کا انتخاب کیا ہے۔

اگر رپورٹس پر یقین کریں تو پرینیتی نے کئی ٹرائلز کے بعد یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ کیا پہنیں گی۔ بالی ووڈ میں زیادہ تر مشہور شخصیات کی طرح پرینیتی بھی منیش کی ایک قریبی دوست ہیں اور وہ ڈیزائنر کے لیے ایک دو بار بطور شو اسٹاپر بھی ریمپ واک کرچکی ہیں اور اپنی منگنی کی تقریب کے لیے پرینیتی کو منیش ملہوترا کی جانب سے ڈیزائن کردہ لباس پر مکمل بھروسہ ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ منیش پرینیتی کے لیے کس طرح کے لباس ڈیزائن کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Raghav and Parineeti Chopra Engagement پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا اس تاریخ کو منگنی کرنے والے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details