پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے لیے آج یادگار دن ہے۔ طویل انتظار کے بعد پرینیتی اور راگھو چڈھا کی منگنی ہوگئی۔ دونوں کی منگنی دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس میں ہوئی جس میں کئی بڑے شخصیات نے شرکت کی۔ وہ اچھا وقت آگیا ہے جب راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا منگنی کے بعد باضابطہ طور پر ایک دوجے کے ہوگئے ہیں۔ راگھو اور پرینیتی نے کنبہ اور دوستوں کی موجودگی میں ایک دوسرے کو رِنگ پہنائی۔ اس خوشی کے لمحے میں پرینیتی اور راگھو کی جوڑی بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔
گزشتہ کئی دنوں سے جوڑے کی شادی کے چرچے زوروں پر تھی اور اب وہ دن آگیا ہے جب یہ جوڑا منگنی کرکے زندگی کے اگلے قدم پر پہلا قدم رکھیں گے۔ دریں اثنا، راگھو چڈھا کی پہلی جھلک دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس سے سامنے آئی ہے، جہاں مہمانوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں راگھو چڈھا کریم رنگ کے کرتا پاجامہ میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔