حیدرآباد: سوارا بھاسکر اور فہد احمد کے بعد ہندی فلم انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ کا سیاستداں سے رشتہ ہونے جارہا ہے۔ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستداں راگھو چڈھا کی شادی کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب دونوں میں ممبئی میں ایک ساتھ ڈنر ڈیٹ پر دیکھا گیا۔ پرینیتی اور راگھو کی شادی کے ارد گرد قیاس آرائیں اس وقت تیز ہوگئیں جب عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر اس جوڑے کو مبارکباد دی۔ حالانکہ اس جوڑے نے ابھی تک اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں راگھو کے ساتھ شادی کی افواہوں پر سوال کیے جانے پر پرینیتی کا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔Parineeti Chopra blushe
منگل کی رات پرینیتی دوحہ میں شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ممبئی واپس آگئی ہیں۔ اداکارہ کو گزشتہ روز ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔ اس دوران اداکارہ کالے رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس نظر آئیں۔ سوشل میڈیا میں سامنے آئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب فوٹوگرافرز نے پرینتی سے راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بارے میں سوال پوچھا تب وہ شرماتی نظر آئیں۔ اداکارہ نے پاپرازیوں کے سوال کا جواب اپنی مسکراہٹ سے دیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں۔