ممبئی (مہاراشٹر): ٹی سیریز، ریلائنس انٹرٹینمنٹ، فلم ہینگر اور فلمساز ریبھو داس گپتا 14 اکتوبر کو اپنی فلم 'کوڈ نیم : ترنگا' کو بڑے پردے پر ریلیز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پرینیتی چوپڑا اور ہارڈی سندھو مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں شرد کیلکر، راجیت کپور، دبیندو بھٹاچاریہ ، شیشر شرما ، سبیہ ساچی چکرورتی اور دیش ماریوالا جیسے تجربہ کار اداکار بھی نظر آنے والے ہیں۔Parineeti Chopra Next Film
جاسوسی ایکشن تھرلر فلم 'کوڈ نیم: ترنگا' ایک جاسوس کی کہانی ہے، جو وقت کے خلاف جاکر اپنے ملک کے لیے ایک خوفناک مشن پر جاتی ہے اور ملک کے لیے قربان ہوجاتی ہے۔ پرینیتی چوپڑا ایک را ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی۔ ہارڈی سندھو، جو ایک مشہور اور مقبول گلوکار ہیں، فلم میں اپنی اداکاری سے شائقین کی تفریح کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی اس فلم کے ہدایتکار ریبھو داس گپتا نے کہا کہ ' مجھے اپنی آئندہ فلم کوڈ نیم : ترنگا کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ یہ 14 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ مجھے امید ہے کہ شائقین اس ایکشن انٹرٹینر سے لطف اندوز ہوں گے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ کیسے ایک سپاہی ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری نبھانے کے دوران اپنی زندگی کو قربان کردیتی ہے'۔