بالی ووڈ کے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک پنکج ترپاٹھی نے اپنی اہلیہ مردولا ترپاٹھی کی سالگرہ موقع پر ایک پیار بھرا پیغام لکھا ہے اور ان کے ساتھ لی گئی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ Pankaj Triapathi B'day Wish to Wife
مرزاپور اداکار نے انسٹاگرام پر تصویروں کی ایک سیریز شیئر کیا، جس کا انہوں نے ہندی میں کیشپن لکھا کہ ' آج میری اردھنگنی کا جنم دیا ہے اور ہم آؤٹ ڈور شوٹ پر ہیں، ویسے آج جنم دن منا کر نکلے ہیں'۔ پنکج اپنی اہلیہ مردولا کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھتے ہیں کہ ' یہاں بھی محبت اور مبارکباد'۔
اداکار نے چار تصویریں شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر مردولا کی ہے جس میں وہ مسکراتی نظر آرہی ہیں اور دوسری تصویر ایک سیلفی ہے جس میں پنکج اور مردولا ہیں۔ تیسری تصویر میں پنکج اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے نظر آرہے ہیں اور چوتھی تصویر میں مردولا ایک بڑی مسکراہٹ کے ساتھ اپنے سالگرہ کا کیک کاٹتی نظر آرہی ہیں۔ پنکج کے ذریعہ یہ تصویریں شیئر کرنے کے فورا بعد مداحوں نے مردولا کو سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد دی ہے۔
وہیں اس پوسٹ پر اداکار سیانی گپتا نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو مردولا جی'۔ وہیں ایک مداح نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ'بھابھی جی کو سالگرہ مبارک ہو'۔
ایک اور مداح نے تبصرہ کیا کہ' آپ کے انٹرویوز کو دیکھا ہے جس میں آپ کہہ رہے ہیں کہ جب آپ انڈسٹری میں جدوجہد کر رہے تھے تب انہوں نے آپ کو اور آپ کے خاندان کی مالی مدد کسے کی، یہ بہت حوصلہ افزائی کرنے والی ہے اور آپ سے سیکھا جاسکتا ہے'۔
وہیں پنکج ترپاٹھی کے آئندہ پروجیکٹ پر غور کریں تو وہ جلد ہی بھارت کے تین بار وزیراعظم رہے چکے اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش پر اداکار نے اپنی آئندہ بایوپک 'میں اٹل ہوں' سے سابق وزیر اعظم کے طور پر اپنی پہلی جھلک شیئر کی۔
فلم کے پہلے پوسٹر میں وہ دھوتی کرتا اور ایک جیکٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔ پروستھیٹک کی مدد سے اداکار کی جھلک سابق وزیراعظم سے ملتی نظر آرہی ہے۔ اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے ہندی میں کیپشن میں لکھا تھا کہ ' میں جانتا ہوں کہ اٹل جی کی شخصیت کو اسکرین پر سچائی کے ساتھ لانے کے لیے مجھے تحمل کے ساتھ اپنی شخصیت پر کام کرنا ضروری ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں پورے جوش اور حوصلے کے ساتھ اپنے نئے کردار کے ساتھ انصاف کرنے میں کامیاب ہوپاؤں گا'۔
'میں اٹل ہوں' سابق وزیراعظم کی زندگی پر مبنی ہے، جو ایک شاعر، ایک سیاستداں، ایک رہنما اور ایک انسان دوست بھی تھے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار روی جادھو کی ہدایت کاری اور اتکرش نیتھنی کی تحریر کردہ یہ فلم آئندہ سال دسمبر پر ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں:Pankaj Tripathi Film Main Atal Hoon پنکج ترپاٹھی کی فلم 'میں اٹل ہوں' آئندہ برس پچیس دسمبر کو ریلیز ہوگی