ممبئی (مہاراشٹر): گلوکارہ پلک مچل نے اتوار کو اپنے بوائے فرینڈ متھن شرما کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ اتوار کو میوزک انڈسٹری کے دو مشہور فنکار پلک مچل اور متھن شرما کی شادی کا استقبالیہ ستاروں کی جگمگاہٹ سے سجا رہا، جس میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔Palak Muchhal Ties Knot with Mithoon
اتوار کی رات متھن شرما اور پلک مچل نے میاں بیوی کے طور پر کئی تصاویر کھینچائی جس میں دونوں مسکراتے ہوئے بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔ جہاں پہلک کو سرخ دلہن کے جوڑے میں دیکھا گیا وہیں متھن بھی شیروانی میں بے حد خوبصورت نظر آئے۔ اتوار کو شادی کے بعد نئے شادی شدہ جوڑے نے اتوار کی شام میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور ہستیوں کے لیے شادی کے استقبالیہ کا اہتمام کیا، جس میں سونو سود، کیلاش کھیر، رشمی دیسائی سمیت مشہور شخصیات نے روایتی لباس میں اس تقریب میں شرکت کی۔
روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا کو پلک مچل اور متھن کی شادی کے استقبالیہ میں ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ وہیں ٹی وی اداکارہ رشمی دیسائی کی شاندار انارکلی سوٹ میں آمد نے سب کو حیران کردیا۔ بھارتی فلم پروڈیوسر اور میوزک پروڈیوسر بھوشن کمار دعا نے اپنی فیملی اور اپنی بہن گلوکار تلسی کمار کے ساتھ شادی کے استقبالیہ میں شرکت کی۔ گلوکار ارمان ملک کو اپنی والدہ جیوتی ملک اور والد ڈبو ملک کے ساتھ خوشی سے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہیں پلے بیک گلوکار جاوید علی کو ان کی اہلیہ یاسمین علی اور بیٹے عاطف علی کے ساتھ دیکھا گیا۔