اردو

urdu

Pakistani Actor Ismail Tara Died: مقبول مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

By

Published : Nov 25, 2022, 12:39 PM IST

معروف پاکستانی اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا جمعرات کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔Pakistani Actor Ismail Tara Died

مقبول مزاحیہ اداکاراسماعیل تارا 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
مقبول مزاحیہ اداکاراسماعیل تارا 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پاکستانی ڈرامے ففٹی ففٹی میں اپنے شاندار کردار سے شہرت پانے والے مقبول مزاحیہ ٹی وی اسٹار اسماعیل تارا کراچی کے نجی ہسپتال میں گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ 73 سال کے تھے۔ اداکار کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی اطلاع دی۔Pakistani Actor Ismail Tara Died

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان کے صاحبزادے شیراز تارا نے بتایا کہ انہیں 3 روز قبل ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں گردے فیل ہونے کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔

اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ پر واقع پہاڑی مسجد میں ادا کی جائے گی، اسماعیل تارا کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹی اور چار بیٹے ہیں۔

نومبر 1949 میں کراچی میں پید ا ہونے والے نامور فنکار اسمٰعیل تارا کا اسٹیج، ٹیلی ویژن اور سنیما میں شاندار کیریئر رہا۔

انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں اپنے کام کا آغاز 1964 میں کرنا شروع کیا جب کہ وہ نوعمر تھے، ان کے ساتھ مختلف مواقع پر کام کرنے والے ساتھی فنکاروں کے مطابق ان کی نقالی کرنے کی مہارت نے انہیں اداکاری کی دنیا میں نمایاں مقام دیا اور وہ منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے۔ جس کی وجہ سے کچھ عرصے بعد ہی انہیں پاکستان ٹیلی ویژن پر کام کرنے کا موقع مل گیا۔

وہ 1979 سے 1984 تک جاری رہنے والے کامیڈی شو ففٹی ففٹی کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، امریکی کامیڈی شو سٹرڈے نائٹ لائیو سے متاثر یہ پروگرام سپر ہٹ ہوا اور آج تک اسے پی ٹی وی کی تاریخ کے بہترین کامیڈی شوز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details