پاکستان کے معروف شاعر اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد جمعہ کو لاہور میں 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق پاکستان کے معروف ادبی شخصیت کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ امجد اسلام امجد کا شمار اردو کے بہترین شاعر کے طور پر ہوتا ہے، وہ 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔سال 1975 سے لے کر سال 1979 تک وہ پاکستان ٹیلی وژن سے بطور ڈائریکٹر وابستہ رہے۔Urdu Poet Amjad Islam Amjad Passes Away
انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ 50 سال پر محیط کیرئیر میں انہون نے 40 سے زائد کتابیں لکھیں۔ انہیں اپنے ادبی کام اور کئی ٹی وی شوز کے اسکرین پلے کے لیے بہت سے اعزازات ملے ہیں، جن میں تمغہ حسن کارکردگی بھی شامل ہے۔امجد اسلام امجد نے پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی وژن) کے لیے کئی ٹی وی سیریلز لکھیں، جن میں وارث، دہلیز، سمندر، رات، وقت اور اپنے لوگ شامل ہیں۔