ممبئی (مہاراشٹر): میوزک لیبل ٹی سیریز نے پیر کو پاکستانی موسیقار ابرار الحق کے گانے کی رائٹس چوری کرنے کے دعووں کی تردید کی۔ واضح رہے کہ پاکستانی موسیقار نے کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن پر الزام عائد کیا کہ ان کی آئندہ کامیڈی فلم 'جگ جگ جیو' میں بغیر اجازت ان کے گانے 'نچ پنجابن' کی نقل کی گئی ہے۔ Pakistani Singer Legal Action Against Karan Johar
ورون دھون، انیل کپور، نیتو کپور اور کیارا اڈوانی سے سجی اس فلم کے ٹریلر میں حق کے سال 2002 کے مقبول گانے کو دوبارہ تخلیق کرکے اس کا نیا ورژن پیش کیا گیا ہے۔ اتوار کو ٹریلر لانچ ہونے کے فوراً بعد موسیقار نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کہ 'انھوں اپنا گانا کسی بھارتی فلم پروڈیوسر کو فروخت نہیں کیا ہے'
حق نے دھرما پروڈکشن کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے کا دعوی کیا۔ حق لکھتے ہیں ' میں نے اپنا گانا 'نچ پنجابن' کسی ہندوستانی فلم کو نہیں بیچا ہے اور مجھے یہ حق حاصل ہے کہ میں عدالت جاؤں اور ہرجانے کا دعویٰ کروں۔ کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو کاپی شدہ گانے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ میرے گانے کو چھٹی بار کاپی کیا گیا ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔'
وہیں ٹی سیریز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے حق کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ایک نوٹ پوسٹ کیا ہے، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو گیا تھا۔ ٹی سیریز نے کہا کہ گانا "قانونی طور پر حاصل کیا ہے اور اس ٹریک کے حقوق برطانیہ میں مقیم مووی باکس ریکارڈز لیبل کے پاس ہیں۔