بالی ووڈ اداکار نصیر الدین اپنے بیانوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اداکار کو پاکستان میں بولی جانے والی سندھی زبان سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا۔ پاکستانی عوام سمیت ایک پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے تجربہ کار اداکار کے حالیہ بیان پر انہیں اڑے ہاتھوں لیا۔ نصیر الدین نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں اب سندھی زبان نہیں بولی جاتی۔ اس بیان پر منشا نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور نصیرالدین شاہ کے تبصرے کی مخالفت کی۔ ان مخالفت کے بعد اداکار نے اپنی غلطی پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غلط سمجھا گیا ہے۔Naseeruddin Shah on Sindhi
اپنی ویب سیریز تاج: ڈیوائیڈیڈ بائی بلڈ سیزن 2 کی حالیہ پروموشنز کے دوران نصیرالدین نے پاکستان میں بولی جانے والی مختلف زبانوں کے بارے میں بات کی۔ اداکار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں اب سندھی نہیں بولی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ' پاکستان میں بلوچی، دری، پشتو او سرائیکی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔یقینا اب پاکستان میںسندھی زبان نہیں بولی جاتی'۔
پاکستانی اداکار منشا نے اپنے ٹویٹر پر نصیرالدین کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں ان کے اس بیان سے اختلاف رائے رکھتی ہوں، میں ایک قابل سندھی ہوں، اور اپنے گھر پر سندھی زبان میں بات کرتی ہوں'۔ نصیرالدین کے تبصرے پر کافی ردعمل سامنے آیا جہاں بہت سے صارفین نے اداکار کو سچائی جانے بغیر تبصرے کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے نصیرالدین کے لاعلمی پر حیرت پر اظہار کیا ہے اور اداکار کو پاکستان آنے کی دعوت پیش کرڈالی ہے۔ لوگوں نے اپنے ٹویٹر پر اداکار کو اپنی فلموں تک محدود رہنے کو کہا ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں سندھی دفتری زبان ہے اور یہ بھی کہ اداکار کو پاکستان آنا چاہیے اور اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہیے کہ سندھ کی سرزمین پر سندھی بولی اور پڑھی دونوں جاتی ہے۔