حیدرآباد: اکیسویں صدی کا دور ریمکس کا دور ہے۔ جہاں ہندی فلمیں لگاتار دوسری زبانوں میں ریلیز ہوئی فلموں کو ہندی ریمیک کرنے میں لگی ہوئی ہیں وہیں پرانے بالی ووڈ نغموں کی دھنوں کو دوبارہ بنانے کا چلن برسوں پرانا ہے۔ اب مشہور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ ہفتہ ریلیز ہوا نغمہ آپ جیسا کوئی کے ریمکس ورژن پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اس اصل گانے کو مشہور پاکستانی پاپ اسٹار نازیہ حسن نے بالی ووڈ فلم قربانی (1980) کے لیے گایا تھا۔ اب اس کا ریمکس ورژن فلم این ایکشن ہیرو کا حصہ ہے اور اسے ملائیکا اروڑہ اور آیوشمان کھرانہ پر فلمایا گیا ہے۔ اس نئے ورژن کو زہرہ ایس خان اور التمش فریدی نے گایا ہے اور اس کی موسیقی تنشک باغچی نے بنائی ہے۔Pakistani Actor on Aap Jaisa Koi Remix
عدنان نے منگل کو اس نغمہ پر اپنے ردعمل ظاہر کرتےہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ ' کیا فضا میں کچھ ایسا گھل گیا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں اچانک پرفیکٹ کلاسک کو برباد کرنے کا رجحان پیدا ہوگیا ہے؟ نئے ورژن کو تیار کرنے کے لیے بھی ہنر کی ضرورت ہوتی ہے۔ نازیہ حسن اپنی قبر میں کروٹیں بدل رہی ہوں گی۔ آپ جیسا کوئی نہیں'۔
آپ جیسی کوئی کے نئے ورژن پر لوگوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل ملے تھے۔ ٹی سیریز کے یوٹیوب چینل پر ایک مداح نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'فنکار بہت خوبصورت ہیں، ویڈیو حیرت انگیز ہے'۔ تاہم کئی لوگوں نے اس پر منفی ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک شخص نے کہا کہ نازیہ حسن کی آواز کو کوئی نہیں بدل سکتا، وہ بہترین ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'اس گانے کو سننے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ نازیہ حسن کیا جوہر تھیں'۔