شاہد کپور کا کرکٹ ڈرامہ جرسی بالآخر ریلیز ہو گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ میکرز نے اسی نام کی ہٹ تیلگو فلم کا ریمیک بنانے کا امتحان پاس کرلیا ہے۔ جمعہ کو نانی، جس نے اس کے تیلگو ورژن میں اہم کردار ادا کیا ہے، ٹوئیٹر پر اس فلم کے ہندی ریمیک دیکھنے کے بعد شاہد اور پوری ٹیم کی تعریف کی۔ Nani reviews Shahid Kapoor starrer Hindi Remake Jersey. انہوں نے لکھا کہ ' جرسی کو دیکھا اور ہمارے گوتم نے ایک بار کمال کر دکھایا ہے۔ شاہد کپور، مرنال ٹھاکر، پنکچ کمار اور میرے دوست رونیت نے کیا پرفارمانس دی ہے ہے۔ یہی سچھا سنیما ہے۔ مبارک ہو'۔ دراصل نانی کی جانب سے کی گئی تعریف شاہد کو اب تک ملنے والی تمام تعریف کے مقابلےمیں زیادہ اہم ہے۔ کیونکہ نانی نے آریجنل جرسی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Jersey Release Date: ساؤتھ اداکار نانی نے فلم جرسی میں شاہد کپور کی اداکاری کی تعریف کی - نانی نے جرسی کے ہندی ریمیک پر ردعمل ظاہرکیا
اداکار نانی نے اپنی فلم جرسی کے ہندی ریمیک کی پوری ٹیم سمیت اداکار شاہد کپور کی تعریف کی۔ نانی نے فلم سے متاثر ہوکر فلم کے کرداروں اور ہدایتکار گوتم تیننوری کی بھی تعریف کی ہے، جنہوں نے اصلی جرسی کی بھی ہدایتکاری کی تھی۔ Nani reviews Shahid Kapoor starrer Hindi Remake Jersey
![Jersey Release Date: ساؤتھ اداکار نانی نے فلم جرسی میں شاہد کپور کی اداکاری کی تعریف کی ساؤتھ اداکار نانی نے فلم جرسی میں شاہد کپور کی اداکاری کی تعریف کی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15083450-536-15083450-1650600999279.jpg)
ساؤتھ اداکار نانی نے فلم جرسی میں شاہد کپور کی اداکاری کی تعریف کی
گوتم تیننوری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جرسی ارجن نامی ایک ناکام کرکٹ کھلاڑی کے ارد گرد گھومتی ہے، جو اپنے بیٹے کے لیے ٹیم انڈیا کی نمائندگی کرنے کا خواب پورا کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ مرنال ٹھاکر اور پنکج کپور بھی فلم کا حصہ ہیں۔ سال 2019 کی بلاک بسٹر فلم کبیر سنگھ کے بعد جرسی شاہد کی پہلی ریلیز ہے۔ جرسی کی طرح، کبیر سنگھ بھی تیلگو ہٹ ارجن ریڈی کا ہندی ریمیک تھا۔