ممبئی (مہاراشٹر): سری دیوی کی 59 ویں یوم پیدائش پر ان کی بیٹیوں جھانوی کپور اور خوشی کپور نے اپنی والدہ کے نام پر دل کو جھنجھوڑ دینے والا پوسٹ شیئر کر سب کو جذباتی کردیا ہے۔ جھانوی نے انسٹاگرام پر اپنی ماں کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس پیاری سی تصویر میں سری دیوی اپنی بڑی بیٹی جھانوی کے ساتھ مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔Sridevi Birth Anniversary
جھانوی نے اپنی ماں کی یاد میں ایک نوٹ بھی لکھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو ماں.. میں آپ کو ہر دن اور زیادہ یاد کرتی ہوں۔ میں آپ سے ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی۔ جھانوی کی پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کئی لائکس اور تبصرے مل رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ پر لکھا کہ ' سری دیوی جی آپ کی بہت یاد آتی ہے'۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ ' وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی اور میں شرط لگاتا ہوں کہ انہیں واقعی آپ پر فخر ہے'۔
اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا، جو سری دیوی کے قریبی دوست تھے، نے بھی جھانوی کے اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ پر دلا والا ایموجیز شیئر کیا ہے۔