اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kamal Haasan Announces Film With Mani Ratnam: کمل ہاسن نے اپنی 68 ویں سالگرہ پر منی رتنم کے ساتھ فلم کا اعلان کیا - کمل ہاسن 35 سال بعد منی رتنم

کمل ہاسن، جو آج اپنی 68 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، 35 سال بعد مشہور ہدایتکار منی رتنم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر کمل نے منی کے رتنم کے ساتھ اپنی آئندہ فلم کا اعلان کیا ہے، جس کا نام کے ایچ 234 ہے۔ Kamal Haasan Announces film with Mani Ratnam

کمل ہاسن نے اپنی 68 ویں سالگرہ پر منی رتنم کے ساتھ فلم کا اعلان کیا
کمل ہاسن نے اپنی 68 ویں سالگرہ پر منی رتنم کے ساتھ فلم کا اعلان کیا

By

Published : Nov 7, 2022, 1:05 PM IST

چنئی: کمل ہاسن بلاک بسٹر گینگسٹر ڈرامہ نیاکن کے 35 سال بعد ایک بار پھر منی رتنم کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ یہ دونوں فلم کے ایچ 234 میں کام کرنے والے ہیں۔ اس فلم کو کمل ہاسن، منی رتنم، آر مہیندرن اور شیوا اننتھ اپنے اپنے بینرز، راج کمل فلمز انٹرنیشنل اور مدراس ٹاکیز کے تحت پروڈیوس کریں گے۔ اُدیندھی اسٹالن کی ریڈ جائنٹ موویز اس فلم کو پیش کرے گی۔ فلم کو 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔ وہیں ستمبر ماہ میں کمل ہاسن کو چنئی میں منی رتنم کی رواں سال ریلیز ہوئی شاندار فلم پونئین سیلون 1 کے لانچ کے موقع پر رجنی کانت کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رجنی کانت بھی منی رتنم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ Kamal Haasan Announces film with Mani Ratnam

اتوار کی شام کو جاری کردہ ایک بیان میں کمل ہاسن نے کہا کہ وہ فلم میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔ 'میں 35 سال پہلے بھی اتنا ہی پرجوش تھا، جب میں مسٹر منی رتنم کے ساتھ کام شروع کرنے والا تھا۔ اسی طرح کی ذہنیت کے ساتھ تعاون کرنا حوصلہ افزا ہے۔ اس پروجیکٹ میں اے آر رحمان کو بھی شامل کیا جائے گا۔اُدیندھی اسٹالن کے ساتھ اس فلم کو پیش کرنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں'۔ کمل ہاسن کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر منی رتنم نے کہا کہ 'کمل سر کے ساتھ دوبارہ تعاون کرنے پر خوشی، اعزاز اور پرجوش محسوس کر رہا ہوں'۔

مزید پڑھیں: کمل ہاسن کی رجنی کانت سے ملاقات

ABOUT THE AUTHOR

...view details