شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری کی شادی کو تین دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور شاہ رخ اکثر اپنی محبت کی کہانی کے بارے میں بات کرتے رہے ہیں۔ مداحوں کو ایک دستاویزی سیریز میں اس جوڑے کے تعلقات کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا تھا۔ اس سیریز کا عنوان 'لوینگ ود سپراسٹار' ہے، جو ایک دہائی قبل ڈسکوری ٹریول اینڈ لیونگ پر نشر ہوئی تھی۔ اس سیریز نے سپراسٹار شاہ رخ خان کو بطور بزنس مین، ایک فلم اسٹار، ایک فیملی اور ایک اداکار کے طور پر پیش کیا تھا۔SRK Old Video Viral
اب اس دستاویزی فلم کا ایک کلپ بڑے پیمانے پر آن لائن شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہ دنیا بھر میں موجود شاہ رخ خان کے مداحوں کو گوری کے ساتھ ان کے پیار بھرے انداز کی ایک جھلک دکھاتا ہے۔ یہ کلپ اس وقت کی ہے جب شاہ رخ 44 سال کے تھے۔ اس کلپ میں شاہ رخ خان اپنی بیوی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کلپ میں کرن جوہر کی بھی آواز سنائی دے رہی ہے۔ شاہ رخ فون پر گوری سے کہہ رہے ہیں کہ 'یار گوری تو یہ باتیں چھوڑ دے نہ، تیرے لیے بہتر ہے نہ لائف میں۔ تم مجھے کئی برسوں سے جانتی ہو اور ابھی بھی میری نیند کے طریقے پر بات کر رہی ہو؟ تم آرام کرو یار، میں 44 سال کا ہوں، اتنا تو ہینڈل کر لوں گا'۔