مظفر نگر: اداکار نوازالدین صدیقی کے خاندان کی 100 کروڑ روپے کی جائیداد کے تنازع پر سول جج سینئر ڈویژن میں سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے اداکار سمیت خاندان کے آٹھ افراد کو نوٹس جاری کی ہے۔ اس میں نواز الدین، ان کی والدہ اور ان کے تمام بھائی بہن شامل ہیں۔ اس معاملے میں عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ 7 مارچ مقرر کی ہے۔
غور طلب ہو کہ اداکار نوازالدین کے بھائی شمش الدین نے جائیداد کی تقسیم کے لیے 17 نومبر 2023 کو عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس ضمن میں نواز الدین صدیقی اور دیگر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اب عدالت نے نوازالدین صدیقی سمیت تمام آٹھ افراد کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جن جائیدادوں کی تقسیم کے لیے مقدمہ دائر کیا گیا ہے ان میں بڑھانا کا آبائی گھر اور 21 دوکانیں شامل ہیں۔ ان کی قیمت 100 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔