حیدرآباد: ناروے ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کی گزشتہ سال بالی ووڈ گانوں پر ڈانس کرنے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔ اس وقت یہ ڈانس گروپ بھارت کا دورہ کر رہا ہے۔ یہ گروپ بالی ووڈ کے مشہور گانوں جیسے کہ فلم تنو ویڈز منو کا گانا 'سڈی گلی' اور فلم بار بار دیکھو کے 'کالا چشمہ' پر ڈانس کرکے وائرل ہوگیا تھا۔ یہ گروپ اب ممبئی میں ہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ریل پوسٹ کرکے اپنے فالوورز کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔Quick Style grooves in Mumbai local train
ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں 'لے کے پہلا پہلا پیار' پر ڈانس کرکے یہ گروپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ گروپ کو زبردست ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مسافروں کو ان کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کوئیک اسٹائل کے یہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے فورا بعد ان کے مداحوں نے خوب تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' کیا!!! وہ ممبئی میں ہیں؟ میں اس لوکل ٹرین میں جانا چاہتا تھا'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' آپ کو ممبئی کی مقامی ٹرین میں خالی جگہ کیسے ملی؟!؟!'۔