حیدرآباد: ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا کہ ایک اداکار کا اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ فلم سیٹ پر اچھے تلعقات ہوں۔ کچھ ایسا ہی ایک واقعہ ڈانسر سے اداکارہ بننے والی نورا فتحی کے ساتھ ہندی فلم انڈسٹری میں ان کے ابتدائی دنوں میں پیش آیا تھا۔ اداکارہ نے اپنی پہلی فلم 'رور: دی ٹائیگرز آف دی سندربن' کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ فلم سیٹ پر حالات نے تب بدصورت موڑ اختیار کرلیا تھا جب نورا نے اپنے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا کیونکہ اس نے نورا کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ نورا نے اس اداکار کا نام لیے بغیر کہا کہ ' میرا ساتھی اداکار بدتمیز تھا میرے ساتھ, تو میں نے تپھڑ مارا اس کو۔ پھر اس نے مجھے تھپڑ مارا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' تو پھر میں نے تھپڑ مارا دوبارہ، پھر اس نے کھینچے میرے بال، میں نے بھی اس کے بال کھینچے، تو پھر بہت جھگڑا ہوا، گندا والا جھگڑا ہوا'۔ شو کے میزبان کپل شرما نورا کی یہ کہانی سن کر حیران نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ ' کیڑے پڑیں گے اس کو'۔ واضح رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ بنگلہ دیش میں ہوئی تھی اور یہ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس جھگڑے کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ 'انہیں بچانے کے لیے فلم کے دیگر عملے کو آنا پڑا'۔ نورا نے گزشتہ سال نومبر میں کپل شرما شو میں آیوشمان کھرانہ کے ساتھ اپنی فلم ایک ایکشن ہیرو کی تشہیر کے دوران اپنے برے تجربے کے بارے میں بات کی۔ جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔