اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Nora Fatehi Tests Positive For COVID-19: اداکارہ-ڈانسر نورا فتحی کورونا مثبت - دی پرائیڈ آف انڈیا اور اسٹریٹ ڈانسر 3D

فتحی کے ایک ترجمان نے کہا کہ اداکار کا دو دن قبل ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ بِرہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں Nora Fatehi Tests Positive For COVID-19۔

اداکارہ-ڈانسر نورا فتحی کورونا مثبت
اداکارہ-ڈانسر نورا فتحی کورونا مثبت

By

Published : Dec 31, 2021, 9:16 AM IST

Updated : Jan 18, 2023, 12:27 PM IST

اداکارہ-ڈانسر نورا فتحی نے جمعرات کو کہا کہ وہ کووڈ مثبت ہے اور ابھی قرنطینہ میں ہیں Nora Fatehi tests positive for COVID-19۔

29 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا' میں اس وقت کورونا سے لڑ رہی ہوں، سچ بات کہوں تو کورونا نے میری بری حالت کردی ہے، میں اس وقت بستر سے اٹھنے کی حالت میں نہیں ہوں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہوں۔'

''بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا" اور "اسٹریٹ ڈانسر 3D" جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی فتحی نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ماسک لگائے اور محفوظ رہیں ۔"

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ محفوظ رہے اور ماسک پہنے، کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر ایک کو مختلف طریقے سے متاثر کر سکتا ہے! بدقسمتی سے کورونا کا مجھ پر زیادہ اثر دکھ رہا ہے۔ اس وقت میں صحت یاب ہونے کی پوری کوشش کررہی ہوں کیونکہ آپ کی صحت سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے، خیال رکھیں، محفوظ رہیں۔''

فتحی کے ترجمان نے بتایا کہ اداکار کا دو دن قبل ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اداکارہ کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی آؤٹ ڈور تصویریں پرانی ہیں۔ کورونا کی تشخیص کے بعد سے فتحی گھر سے باہر نہیں نکلی ہے براہ کرم پرانی تصویروں کو نظر انداز کر دیں،"

اداکاہ آخری بار جان ابراہم کی اداکاری والی فلم "ستیامیوا جیتے 2" میں نظر آئی، جو 25 نومبر کو تھیٹر میں ریلیز ہوئی تھی۔

Last Updated : Jan 18, 2023, 12:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details