اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Nora Fatehi B'day Video: نورا فتحی نے دبئی میں شاندا انداز میں اپنی سالگرہ منائی، ویڈیو میں اداکارہ رقص کرتی نظر آئیں - نورا فتحی کی سالگرہ ویڈیو

نورا فتحی اپنی 31 ویں سالگرہ منانے کے لیے قربیی دوستوں کے ساتھ دبئی روانہ ہوئی تھیں۔ اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ تقریب کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ ویڈیو میں نورا ایک جہاز پر بیلی ڈانسنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔

نورا فتحی نے دبئی میں شاندا انداز میں اپنی سالگرہ منائی
نورا فتحی نے دبئی میں شاندا انداز میں اپنی سالگرہ منائی

By

Published : Feb 7, 2023, 12:17 PM IST

ممبئی: اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے پیر کے روز اپنی سالگرہ منائی۔ اداکارہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ اپنی 31 ویں سالگرہ منانے کے لیے دبئی میں ہیں۔ نورا نے سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ تقریب کی ایک تفریحی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں نورا اپنے دوستوں کے ساتھ ایک یاٹ پر خوبصورت لمحات گزارتی نظر آرہی ہیں۔Nora Fatehi B'day Video

نورا کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ شام کے مشہور گلوکار لمیس کان کے گائے ہوئے عربی گانے 'میسطرہ' (Mesaytara) پر بیلی ڈانسنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں نورا کے دوست جمیرہ کے ساحل کے قریب ایک یاٹ پر ڈانس کرتے ہوئے خوش نظر آرہے ہیں۔

نورا نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں نے توجہ دینے کی کوشش کی لیکن توجہ نے مجھے 'برتھ ڈے بیہیور' دیا۔ ویڈیو میں شاندار فلک بوس عمارت برج العرب کے پس منظر میں نورا کو دل کھول کر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنی سالگرہ تقریب کے لیے نورا نے ایک فلورل ٹاپ اور اس سے میچنگ کرتے ہوئے ایک ایک اسکرٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

نورا کے اس ویڈیو شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں نے کمنٹ سیکشن کو سرخ دلوں اور آگ والے ایموجیز سے بھر دیا ہے۔ ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو نورا، آپ کے خوشیوں کے لیے دعائیں کرتا ہوں'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک نورا، خوش رہو'۔ جبکہ ایک مداح نے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو پیاری'۔

اداکارہ کے حالیہ پروجیکٹ پر نظر ڈالیں تو نورا کو حال ہی میں آیوشمان کھرانہ کی ایکشن تھرلر فلم ایک ایکشن ہیرو کے گانے 'جیڈا نشا' میں دیکھا گیا تھا۔ اداکارہ ساجد خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سو فیصد میں بھی نظر آئیں گی۔ فلم میں جان ابراہم، شہناز گل اور رتیش دیشمکھ بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Sukesh Chandrashekhar: 'نورا فتحی نے مراکش میں گھر خریدنے کے لیے مجھ سے پیسے لیے'، سکیش چندر شیکھر کا انکشاف

ABOUT THE AUTHOR

...view details