اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Aryan Khan and Nora Dating Rumours آرین خان اور نورا فتحی کی وائرل تصاویر نے ڈیٹنگ افواہوں کو جنم دیا - دبئی سے آرین اور نورا فتحی کی تصویر

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور گلوکارہ و ڈانسر نورا فتحی کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ آرین اور نورا کے درمیان محبت کی خبروں نے انٹرنیٹ میں ایک ہلچل پیدا کردی ہے۔ اس موضوع پر سوشل میڈیا میں بحث چھڑ گئی ہے اور ملاجلاردعمل سامنے آرہا ہے بعض صارفین اسے محض ایک افواہ قرار دے رہے ہیں۔ Aryan Khan and Nora Dating Rumours

آرین خان اور نورا فتحی کی وائرل تصاویر نے ڈیٹنگ افواہوں کو جنم دیا
آرین خان اور نورا فتحی کی وائرل تصاویر نے ڈیٹنگ افواہوں کو جنم دیا

By

Published : Jan 4, 2023, 4:57 PM IST

حیدرآباد: تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے بعد لگتا ہے بالی ووڈ میں ایک نئی جوڑی بننے والی ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریین خان جلد ہی ہدایت کاری میں قدم رکھنے والے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے وہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو آرین، گلوکارہ اور ڈانسر نورا فتحی کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ جب سے سوشل میڈیا صارفین نے نورا اور آرین کی تصویر دیکھی ہے تب سے ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ Aryan Khan and Nora Dating Rumours

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نورا اور آرین کی ایک کولاج تصویر شیئر کی ہے۔ اس کولاج میں دو تصاویر کو جوڑا گیا ہے جس میں سے ایک تصویر میں آرین کو ایک مداح کے ساتھ تصویر کھینچاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کولاج کی دوسری تصویر میں وہی مداح نورا کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ دونوں کی ایک ساتھ کوئی تصویر سامنے نہیں آئی ہے لیکن ایک ہی مداح اور ایک ہی مقام پر لی گئی یہ تصاویر سوشل میڈیا صارفین میں تجسس پیدا کر رہی ہیں۔

آرین خان اور نورا فتحی کی وائرل تصاویر

کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ نورا کو دبئی میں آرین کی نیو ائیر پارٹی کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ جہاں نورا اور آرین کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا ہے وہیں اداکارہ کو ایک وائرل تصویر میں آرین کی چھوٹی بہن سہانا کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا یگا۔

نورا فتحی اور سہانا خان

جہاں سوشل میڈیا کا ایک حصہ اس بات پر یقین کر رہا ہے کہ آرین خان اور نورا فتحی ڈیٹنگ کر رہے ہیں وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین کا یہ ماننا ہے کہ پارٹی میں ایک ساتھ نظر آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ' بھائی، تصاویر ایک ساتھ کلک کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کے درمیان کچھ ہے۔ بڑے ہو جاؤ!!! وہیں ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کچھ بھی؟ دماغ ہے تو استعمال کرو'۔

واضح رہے کہ آرین خان ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں انہوں نے اپنی پہلی سیریز کی اسکرپٹ مکمل کرلی ہے اور وہ اسے فلمانے کو تیار ہیں۔ گزشتہ دسمبر میں آرین نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنے پہلے پروجیکٹ کی تحریر مکمل کرلی ہے جس کی ہدایتکاری وہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: Aaryan Khan Debut in Bollywood: آرین خان جلد ہی اپنے پہلے بالی ووڈ پروجیکٹ کی شروٹنگ شروع کریں گے، جانیے شاہ رخ خان نے کیا کہا

ABOUT THE AUTHOR

...view details