اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Nitin Desai funeral: بالی ووڈ اسٹار عامر خان سمیت مہاراشٹر کے وزیراعلی نے نتن دیسائی کو خراج عقیدت پیش کی

آسکر کے لیے نامزد آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی کی آخری رسومات جمعہ کو ان کے اسٹوڈیو میں ادا کی گئی۔ سیاستدانوں سے لے کر بالی ووڈ اداکاروں سمیت کئی مشہور شخصیات نے نتن دیسائی کو خراج عقیدت پیش کی۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان سمیت مہاراشٹر کے وزیراعلی نے نتن دیسائی کو آخری عقیدت پیش کی
بالی ووڈ اسٹار عامر خان سمیت مہاراشٹر کے وزیراعلی نے نتن دیسائی کو آخری عقیدت پیش کی

By

Published : Aug 4, 2023, 6:12 PM IST

حیدرآباد: آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی کی آخری رسومات این ڈی آرٹ ورلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ اسٹوڈیو میں ادا کی گئی۔ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے بہت سے دوست اور خیر خواہ نے ڈائریکٹر کو خراج عقیدت پیش کی۔ ان کی جسد خاکی کو ان کی اسٹوڈیو میں رکھا گیا تھا، جہاں رشتہ دار اور دوست انہیں آخری الوادع کہنے پہنچے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی کو خراج عقیدت پیش کی۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے بھی دیسائی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ سی ایم شندے اور ڈپٹی سی ایم پوار نے ان کے اسٹوڈیو کا دورہ کیا، جہاں دیسائی کی جسد خاکی رکھی گئی تھی۔ اس سے پہلے شندے نے ٹویٹر کے ذریعے اس افسوسناک خبر پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ اس موقع پر سیاسی رہنما رام داس اٹھاولے بھی موجود تھے۔

بالی ووڈ کے کئی معروف سپر اسٹارز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ عامر خان بھی فلمساز مدھور بھنڈارکر کے ساتھ نتن کی آخری رسومات ادا کرنے پہنچے۔ دل چاہتا ہے کی اداکارہ سونالی کلکرنی کو بھی دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ دیسائی مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں اپنے اسٹوڈیو میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ دیسائی کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ نینا، ان کی بیٹی مانسی اور ان کا بیٹا سدھانت ہے۔ آرٹ ڈائریکٹر کی موت اس وقت خودکشی سے ہوئی جب ان کے اہل خانہ امریکہ میں تھے۔

دیسائی بالی ووڈ کے سب سے ممتاز آرٹ ڈائریکٹرز میں سے ایک تھے۔ وہ اپنی 58 ویں سالگرہ (9 اگست) سے محض چند دن پہلے 2 اگست کو اپنے اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وہ مقروض تھے اور ان پر 252 کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض تھا۔ یہ قرض ادا نہ کرنے کی صورت میں انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

نتن چندرکانت دیسائی نے کئی ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا ہے، جن میں آشوتوش گواریکر، ودھو ونود چوپڑا، راجکمار ہیرانی، اور سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔ وہ ہم دل دے چکے صنم (2000)، لگان (2002)، دیوداس (2003)، جودھا اکبر (2008) اور پریم رتن دھن پایو (2015) جیسی فلموں میں اپنے آرٹ ڈیزائن کے لیے مشہور تھے۔

مزید پڑھیں:Art Director Nitin Desai dies: معروف آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی نے خودکشی کرلی

ABOUT THE AUTHOR

...view details