اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

PC Reaction on Nick Jonas Belly Dance: نک جونس کا شکیرا کے ساتھ ڈانس، بیوی پرینکا کا ردعمل - نک جونس نے بیلی ڈانس کیا

پرینکا چوپڑا کے شوہر نک جونس مشہور پاپ گلوکارہ شکیرا کے ساتھ بیلی ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے، جس کا ویڈیو اب وائرل ہو رہا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پرینکا چوپڑا نے اس پر مضحکہ خیز انداز میں اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ PC Reaction on Nick Jonas Belly Dance

نک جونس نےگلوکارہ شکیرا کے ساتھ ڈانس کیا
نک جونس نےگلوکارہ شکیرا کے ساتھ ڈانس کیا

By

Published : Jun 29, 2022, 3:24 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کی 'دیسی گرل' پرینکا چوپڑا کے شوہر نک جونس بار بار سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کبھی پرینکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ تصویریں شیئر کرکے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگتی ہیں تو کبھی نک کھیل کے میدان سے اپنی تصاویر شیئر کر مداحوں سے تعریفیں بٹورتے رہتے ہیں۔ اب ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں نک جونس مقبول گلوکارہ شکیرا کے ساتھ بیلی ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پرینکا چوپڑا نے بھی اپنے شوہر کے ڈانس پر تبصرہ کیا ہے۔ PC Reaction on Nick Jonas Belly Dance

واضح رہے کہ نک جونس ان دنوں ڈانس ریئلٹی شو میں جج کے طور پر نظر آ رہے ہیں۔ اس شو میں پاپ گلوکارہ شکیرا بھی نظر آ رہی ہیں۔ اب یہاں سے نک نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جو کافی مزے دار ہے۔ دراصل اس ویڈیو میں شکیرا نک جونس کو بیلی ڈانس سکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں، لیکن نک یہ ڈانس نہیں کرپائے۔

وہیں پرینکا چوپڑا اس ویڈیو کو دیکھ کر اپنی ہنسی روک نہیں پائیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے نک کی کوششوں کی تعریف کی اور ایک ہنسنے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

پرینکا نے اپنے شوہر کے ساتھ خوبصورت جزیرے پر خاص پل گزارے، دیکھیں تصاویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details