پرینکا چوپڑا نے اتوار کے روز بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ مدرز ڈے منایا۔ ان کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس نے انسٹاگرام پر ماں اور بیٹی کی اس جوڑی ایک مزے دار ویڈیو شیئر کی ہے۔ نک نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی ماں ڈینس جونس اور ساس ڈاکٹر مدھو چوپڑا کے نام بھی ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔Nick Jonas Shares Video of Malti
مالتی کی پرینکا کے کندھوں پر بیٹھنے والی ایک تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نک نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ' ہیپی مدرز ڈے میری محبت۔ آپ ایک لاجواب ماں ہیں۔ آپ ہر روز میری اور مالتی کی دنیا کو روشن کرتے ہیں'۔ پرینکا نے اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'میں تم سے پیار کرتی ہوں جان۔ مجھے ماں بنانے کے لیے آپ کا شکریہ'۔۔ نک کی جانب سے شیئر کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرینکا مالتی کو اپنی بانہوں میں لے کر سڑک پار کرنے کا انتظار کر رہی ہے اور جیسے ہی وہ ٹریفک سگنل کے کھلنے کے بعد مالتی کے ساتھ سڑک پر دوڑتی ہیں، مالتی خوشی میں ہنسنے لگتی ہے۔