اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Netizens Slams Shilpa and Badshah: آخر مس یونیورس ہرناز سندھو کے مداحوں کو شلپا شیٹی اور بادشاہ پر غصہ کیوں آیا - انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ میں ہرناز سندھو

حال ہی میں ہرناز سندھو ٹیلی ویژن کے سب سے بڑے شو انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ میں بطور مہمان خصوصی پہنچی تھیں۔ اس شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ جسے دیکھ کر صارفین شو کے ججز کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ Netizens Slams Shilpa and Badshah

آخر مس یونیورس ہرناز سندھو کے مداحوں کو شلپا شیٹی اور بادشاہ پر غصہ کیوں آیا
آخر مس یونیورس ہرناز سندھو کے مداحوں کو شلپا شیٹی اور بادشاہ پر غصہ کیوں آیا

By

Published : Apr 5, 2022, 7:51 PM IST

مس یونیورس 2021 ہرناز سندھو حال ہی میں ٹی وی شو 'انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ' میں بطور مہمان پہنچیں۔ اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اب سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر غصے میں ہیں۔ لیکن اس وائرل ویڈیو میں ایسا کیا ہے جس کی وجہ سے صارفین شو کے جج بادشاہ اور شلپا شیٹھی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ Netizens Slams Shilpa and Badshah

اس وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟

دراصل مس ڈیوا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرناز سندھو انڈیاز گوڈ ٹیلنٹ کے جج کرن کھیر، شلپا شیٹی اور بادشاہ سے ملاقات کرنے پہنچتی ہیں۔ ویڈیو میں شلپا اپنی بہن شمتا کے ساتھ کھڑی ہوئی نظر آرہی ہیں وہیں بادشاہ اور کرن کھیر جج کی کرسی پر بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ہرناز سے ملاقات کرتے ہی شو کے ججز ہرناز کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ اس دوران بادشاہ کرسی پر بیٹھے ہوئے ہرناز سے کہتےہیں ' یہ کوئی تیسرا بندہ آیا ہے چندی گڑھ سے'۔ وہیں شلپا ہرناز سے کہتی ہیں کہ اتنے سال بعد کسی نے یہ خطاب جیتا ہے اور اس کے بعد وہ ہرناز کو گلے لگاتی ہیں۔ Shilpa and Badshah's Misbehaviour Towards Harnaaz Sandhu

سوشل میڈیا صارفین نے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا

اس ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ججز کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کیا ہرناز اس سے زیادہ عزت کی مستحق نہیں تھی ؟ ساتھ ہی ایک اور صارف لکھتے ہیں 'کیا ان ججز کو اتنی بھی تمیز نہیں ہے۔ ان کا رویہ کتنا نقلی اور ایسا لگ رہا ہے کہ انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اتنی اچھی لڑکی ہے ہرناز۔ دیش کا نام کیا ہے۔ کوئی عزت کچھ نہیں۔ شرم کی بات ہے۔ Miss Universe Harnaaz Sandhu on India's Got Talent

ہرناز سندھو کون ہیں؟

ہرناز سندھو نے گزشتہ سال دسمبر میں اسرائیل میں منعقدہ مس یونیورس مقابلے میں مس یونیورس کا خطاب جیتا تھا۔ بھارت نے 21 سال بعد یہ خطاب اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل سال 2000 میں اداکارہ لارا دت نے مس ​​یونیورس کا خطاب جیتا تھا۔ حال ہی میں ہرناز کو ان کے بڑھتے ہوئے وزن پر بھی ٹرول کیا گیا تھا۔ جس کے بعد مس یونیورس نے بتایا کہ وہ سیلیک نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس بیماری میں گلوٹین بڑھنے کی وجہ سے چھوٹی آنت متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے جسم کو ضروری غذائیت نہیں ملتی۔ اس کی وجہ سے جسم میں کئی بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی مریض کا وزن بھی بڑھنے لگتا ہے۔

مزید پڑھیں: Exclusive Interview with Miss Universe Harnaz Sandhu: مس یونیورس ہرناز سندھو کا خصوصی انٹرویو

ABOUT THE AUTHOR

...view details