اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Adipurush Controversy in Nepal: نیپال حکومت نے آدی پروش کے علاوہ ہندی فلموں کی نمائش دوبارہ شروع کردی - نیپال میں آدی پروش سے پابندی نہیں ہٹی

نیپال نے آدی پروش کے علاوہ تمام ہندی فلموں کی نمائش سے پابندی ہٹا دی ہے۔ فلم کے ایک ڈائیلاگ میں سیتا کا ذکر 'بھارت کی بیٹی' کے طور پر کیا گیا ہے، جس پر نیپال کی حکومت نے اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے آدی پروش سمیت تمام فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔

نیپال حکومت نے آدی پروش کے علاوہ ہندی فلموں کی نمائش دوبارہ شروع کردی
نیپال حکومت نے آدی پروش کے علاوہ ہندی فلموں کی نمائش دوبارہ شروع کردی

By

Published : Jun 24, 2023, 10:07 AM IST

نیپال کی ایک عدالت کی جانب سے ملک میں تمام ہندی فلموں کی نمائش سے پابندی ہٹادی تھی۔ جس کے بعد جمعہ سے نیپال کے سنیما گھروں میں ہندی فلموں کی نمائش دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ لیکن آدی پروش کی نمائش کو ابھی بھی سنیماگھروں کی اسکرینوں سے دور رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آدی پروش کے مکالموں پر ایک تنازع کے بعد فلم پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ فلم کے ایک ڈائیلاگ میں دیوی سیتا کو ' بھارت کی بیٹی' کہا گیا تھا۔ کھٹمنڈو میں بہت سے سنیما ہالوں نے ہندی فلموں کی نمائش شروع کردی ہے سوائے 'آدی پروش' کے، جنہیں پابندی کا سامنا ہے۔Adipurush Controversy in Nepal

شہر کے ملٹی پلیکس کیو ایف ایکس سنیما میں سارہ علی خان اور وکی کوشل کی ہندی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی نمائش کی گئی ہے۔ ایک بیان میں نیپال موشن پکچر ایسوسی ایشن نے کہا کہ جمعہ سےآدی پروش کے علاوہ تمام نیپالی اور غیر ملکی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

آدی پورش کا ایک ڈائیلاگ، جس میں سیتا کا ذکر "بھارت کی بیٹی" کے طور پر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے تمام ہندی فلموں پر پابندی لگائی گئی تھی۔ اس پابندی کا اعلان کھٹمنڈو کے میئر بلیندر شاہ نے کیا۔سیتا جنہیں جانکی بھی کہا جاتا ہے، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ جنوب مشرقی نیپال میں جنک پور میں پیدا ہوئی تھیں۔

جمعرات کو پٹن ہائی کورٹ کے جج دھیر بہادر چند کی سنگل بنچ نے ایک مختصر مدت کا حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ جن فلموں نے سنسر بورڈ سے اجازت حاصل کی ہے، ان کی نمائش کو نہیں روکا جانا چاہیے۔ حالانکہ کھٹمنڈو کے میئر نے اس حکم کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ بنچ نے مشاہدہ کیا کہ 'ہمارا یہ عقیدہ رہا ہے کہ کوئی بھی قوم اور قومیت سے بالاتر نہیں ہے۔ یہ ہمارا بنیادی حق ہے کہ نیپالی قانون کی پابندی کرتے ہوئے ہم اپنا کام آزادی سے کریں '۔اسی دن شاہ نے کہا کہ وہ کسی بھی سزا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن آدی پروش کی اسکریننگ کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ یہ معاملہ 'نیپال کی خودمختاری اور آزادی' سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں:Adipurush in Nepal: نیپال کی عدالت نے آدی پروش سے پابندی ہٹائی، کھٹمنڈو کے میئر نے عدالت کو 'بھارت کا غلام' قرار دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details