حیدرآباد: بالی ووڈ کی جوڑی نیہا دھوپیا اور انگد بیدی نے 10 مئی کو اپنی شادی کی 5ویں سالگرہ منائی۔ اپنے خاص دن کے موقع پر نیہا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر مداحوں کے ساتھ دلکش تصویریں شیئر کیں۔ ایک دوست کے ذریعہ ان دونوں کی ملاقات ہوئی تھی اور بعد میں رفتہ رفتہ ان کی دوستی گہرے تعلق میں بدل گئی۔Neha Dhupia wedding anniversary
نیہا اور انگد نے 2018 میں اپنے مداحوں کو اس وقت حیران کر دیا تھا جب وہ گرودوارے میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ شادی کے چند ماہ بعد جوڑے کے گھر نومبر 2018 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے مہر رکھا، جب کہ اکتوبر 2021 میں ان کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے نیہا نے کیپشن میں لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو میری محبت ♥️… … آپ کو قریب سے بھی زیادہ قریب رکھنے اور اپنے چھوٹے سے گھونسلے کو ایک ساتھ بنانے کے لیے… پیار کرنے اور ہنسنے کے لیے … اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے حقیقی بنائے رکھنے کے لیے… نصف دہائی مکمل ہوئی'۔