اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Rishi Kapoor Death Anniversary: رشی کپور کی دوسری برسی کے موقع پر نیتو سنگھ کا جذباتی پوسٹ - رشی کپور کی دوسری برسی

آج بالی ووڈ کے مشہور اداکار رشی کپور کی دوسری برسی ہے۔ غم کی اس گھڑی میں رشی کپور کی اہلیہ اور اداکار نیتو کپور اپنے شوہر کو یاد کرتےہوئے جذباتی ہوگئیں اور ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے درد کا اظہار کیا۔ Rishi Kapoor Death Anniversary

رشی کپور کی دوسری برسی کے موقع پر نیتو سنگھ نے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا
رشی کپور کی دوسری برسی کے موقع پر نیتو سنگھ نے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا

By

Published : Apr 30, 2022, 1:14 PM IST

Updated : Apr 30, 2022, 1:47 PM IST

حیدرآباد: ہندی سنیما کے معروف اداکار رشی کپور کی آج دوسری برسی ہے۔ اداکار کا علاج کے دوران 30 اپریل 2020 کو انتقال ہوگیا تھا۔ رشی امریکہ میں زیر علاج تھے۔ آج ہی کے دن دو برس پہلے رشی کی موت کی خبر جیسے ہی ان کے مداحوں تک پہنچی تو پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ پڑی۔ کسی کو اس بات پر یقین نہیں ہورہا تھا کہ ان کے پسندیدہ اداکار اتنی جلدی اس دنیا کو الوداع کہہ دیں گے۔ ایسے میں رشی کپور کی موت کے صدمہ سے ابھرنا ان کی اہلیہ نیتو کپور کے لیے سب سے مشکل کام رہا ہوگا۔ حال ہی میں نیتو اپنے شوہر کو یاد کرتےہوئے جذباتی ہوگئی تھیں۔ Neetu Kapoor on Rishi Kapoor Death Anniversary

رشی کپور کی دوسری برسی پر نیتو کپور اپنے شوہر کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں۔ وہ ایک شو کے دوران رشی کو یاد کرتے ہوئے روتی ہوئی نظر آئیں۔ اس حوالے سے معروف اداکارہ نے ایک پوسٹ بھی کیا ہے اور اپنے اداس من سے کچھ غمگین کر دینے والی باتیں بھی لکھی ہیں۔

نیتو نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'رشی جی کو ہمیں چھوڑے ہوئے آج دو سال ہو گئے ہیں، 45 سال کے ساتھی کو کھونا مشکل اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اس وقت میرے دل کو ٹھیک کرنے اور مجھے ذہنی طور پر مصروف رکھنے کا ایک ہی طریقہ تھا۔۔۔۔۔۔ فلم اور ٹیلی ویژن نے میرا خیال رکھا، رشی جی آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپ ہمیشہ سب کے دلوں میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ سال 1980 میں رشی کپور اور نیتو سنگھ نے شادی کر کے گھر بسایا تھا، ان دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔ رشی کپور اور نیتو سنگھ کے دو بچے ردھیما اور رنبیر کپور ہیں۔ نیتو کپور نے 14 اپریل کو اپنے بیٹے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا کہ آج کپور صاحب کا خواب مکمل ہوگیا ۔ اس تصویر میں وہ اپنے بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ نظر آرہی تھیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نیتو کپور نے لکھا، 'آپ کا خواب پورا ہو گیا، کپور صاحب'۔ بتادیں کہ رشی کپور کو اپنے بیٹے رنبیر کپور کی شادی خود کرنے کی بڑی خواہش تھی لیکن وقت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

مزید پڑھیں: رشی کپور کی برسی پر ان کے فلمی سفر پر ایک نظر

Last Updated : Apr 30, 2022, 1:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details