حیدرآباد: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے پیر (27 جون) کو حمل کی خوشخبری دے کر مداحوں کے چہروں پر ایک بڑی مُسکان بکھیر دی ہے۔ اس خوشخبری کے بعد جوڑے کو بالی ووڈ اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں دادی اور نانی بننے جارہیں نیتو کپور اور سونی راز دان نے بھی جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ان دیکھی تصویریں شیئر کی ہیں۔ Neetu Kapoor and Soni Razdan Shares Alia and Ranbir Pics
عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے رنبیر اور عالیہ کو تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیتو کپور نے اس خوشی کے موقع پر رنبیر-عالیہ کی ایک ان دیکھی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ عالیہ بھٹ نے بھی اس تصویر کو اپنی پسندیدہ تصویر قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ خوشخبری سے پورے کپور خاندان میں ایک بار پھر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔