اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Jugjugg Jeeyo Team In Delhi: یہ ستارے فلم 'جُگ جُگ جیو' کی تشہیر میں مصروف - نیتو کپور کی خبر

ویڈنگ وائبز اور فیملی انٹرٹینر فلم 'جُگ جُگ جیو' 24 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم 'جُگ جُگ جیو' کا پلس پوائنٹ اس کی مضبوط کاسٹ ہے۔ جہاں پہلی بار چاروں ستارے نیتو کپور، انیل کپور، ورون دھون، کیارا اڈوانی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ Jugjugg Jeeyo team promotes the film in Delhi

یہ ستارے دہلی میں فلم 'جُگ جُگ جیو' کی تشہیر کر رہے ہیں
یہ ستارے دہلی میں فلم 'جُگ جُگ جیو' کی تشہیر کر رہے ہیں

By

Published : Jun 22, 2022, 3:59 PM IST

نیتو کپور، انیل کپور، ورون دھون، کیارا اڈوانی اور منیش پال کی اداکاری والی فلم 'جگ جگ جیو' کی ٹیم اپنی فلم کی تشہیر کے لئے قومی دارالحکومت دہلی پہنچی ہے۔ Jugjugg Jeeyo Team In Delhi میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اداکار ورون نے دہلی میں فلم کی تشہیر کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں کافی پیار ملا۔ نیتو کپور نے کہا کہ انیل کپور کے ساتھ کام کر کے ایک الگ تجربہ حاصل ہوا۔ وہ خوش مجاز شخص ہیں ان کے ساتھ کام کر کے مزہ آتا ہے۔ ورون نے بھی اپنے تجربے شیئر کیے۔ راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم محبت، رومانس اور فیملی ڈرامہ سے بھرپور ہے۔

یہ ستارے دہلی میں فلم 'جُگ جُگ جیو' کی تشہیر کر رہے ہیں

ویڈنگ وائبز اور فیملی انٹرٹینر فلم 'جُگ جُگ جیو' 24 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کے حوالے سے زبردست گونج ہے۔ فلم کے ٹریلر سے لے کر اس کے گانوں تک، کیارا اڈوانی اور ورون دھون کی دلکش کیمسٹری محبت، جذبات اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوسکتی ہے۔

فلم 'جُگ جُگ جیو' کا پلس پوائنٹ اس کی مضبوط کاسٹ ہے۔ پہلی بار چاروں ستارے فلم میں کام کر رہے ہیں۔ نیتو کپور اور انیل کپور کی تازہ جوڑی ضرور دیکھیں۔ ورون دھون اور کیارا اڈوانی کی خوبصورت کیمسٹری بھی لوگوں کے دل جیت رہی ہے۔ انیل اور ورون کے درمیان باپ بیٹے کے مناظر حیرت انگیز نظر آتے ہیں۔ 'جُگ جُگ جیو' کے ٹریلر کو کافی سراہا گیا ہے۔ رشتوں کی پیچیدہ کہانی کو مزاحیہ رنگ کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

نیتو کپور اور انیل کپور ایک ساتھ پہلی بار جوڑی بنی ہیں، دونوں ورون دھون-کیارا اڈوانی کی رومانوی فلم میں والدین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں انیل کپور اور نیتو کپور ورون دھون کے والدین کے رول میں ہیں۔ ٹریلر میں انیل کپور اور ورون دھون کی جوڑی شاندار لگ رہی ہے۔ اس میں انیل کپور ورون دھون کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Ajay Devgan-starrer Drishyam 2: جانئیے اجے دیوگن کی فلم 'دریشیم 2' کب ہوگی ریلیز؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details