چنڈی گڑھ: ٹیلی ویژن شو 'بگ باس 16' کے مد مقابل وکاس مانکتلا کے ایک ایپی سوڈ میں دیگر مد مقابل ارچنا گوتم کے خلاف ذات پات پر مبنی تبصروں کا قومی درج فہرست ذات کمیشن (این سی ایس سی) نےسخت نوٹس لیتے ہوئے مہاراشٹر کے افسران، ممبئی پولیس کمشنر اور شو سے وابستہ پروڈکشن کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان سے اس معاملے میں کی گئی کارروائی کی رپورٹ سات دنوں کے اندرپیش کرنے کےلئے کہا ہے۔NCSC Seeks Action Against Bigg Boss contestant
ایک ٹویٹر پوسٹ میں، محترمہ گوتم کی ٹیم نے کہا کہ مانکتلا نے انہیں 'نچلی ذات کے لوگ' کہا۔ قانون کے مطابق، یہ واضح طور پر ایس ٹی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔
کمیشن کے چیئرمین وجے سانپلا کی طرف سے یہاں جاری ایک بیان کے مطابق، سوشل میڈیا پوسٹس سے موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر، کمیشن نے سیکرٹری (مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات)، مہاراشٹرا کے یڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ)، کمشنر آف پولیس (ممبئی) ، ایگزیکٹیو آفیسر(انڈیمول انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ ) اور چیف ایگزیکیٹیو افسر (وائیکام 18 میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ) کو مذکورہ معاملے کی جانچ کرنے اور 5 جنوری تک حقائق پر مبنی کارروائی کی رپورٹ ڈاک یا ای میل کے ذریعےپیش کرنے کے لئے کہا ہے۔