حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان آپسی جنگ روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہیں۔ اداکار کی اہلیہ نے جمعرات کی رات انسٹاگرام پر دو ویڈیوز پوسٹ کی اور الزام عائد کیا کہ اداکار کے اہل خانہ نے انہیں اور بچوں کو گھر سے نکال دیا ہے۔ عالیہ نے اپنی آزمائش کو دنیا کے سامنے لاتے ہوئے چند ویڈیوز پوسٹ کیں اور بتایا کہ کیسے ان کو اور ان کے بچوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ انسٹاگرام پر نوازالدین کی اہلیہ نے ایک طویل کیپشن لکھتے ہوئے ان تمام چیزوں کا ذکر جس سے وہ گزر رہی ہیں۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ' یہ نوازالدین صدیقی کا سچ ہے جس نے اپنے معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا..40 دن گھر میں رہنے کے بعد مجھے گھر سے باہر نکلنا پڑا کیونکہ ورسووا پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے مجھے فوری طور پر بلایا تھا..لیکن جب میں اپنے بچوں کے ساتھ گھر واپس آئی تب نوازالدین صدیقی نے ہمیں گھر کے اندر نہیں داخل ہونے کے لیے بہت سے گارڈز تعینات کردیے۔ مجھے اور میرے بچوں کو اس شخص نے بے دردی سے سڑک پر چھوڑ دیا ہے'۔
نوازالدین اور عالیہ کے دو بچے ہیں، بیٹی شورہ اور بیٹا یاانی۔ ان دونوں کی آپسی لڑائی میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جیسا کہ عالیہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں ان کی بیٹی کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کا چھوٹا بیٹا خوفزدہ ہو کر اپنی ماں سے لپٹا نظر آرہا ہے۔ اپنی بیٹی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا کہ میری بیٹی کو یقین نہیں آرہا تھا کہ اس کے اپنے والد اس کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں اور وہ سڑک پر بہت رو رہی تھی۔ بے گھر ہونے کے بعد یہ تینوں بظاہر رات گزارنے کے لیے ایک رشتہ دار کے گھر ٹھہرنا پڑا کیونکہ عالیہ کے پاس جانے کے لیے کوئی اور جگہ نہیں تھی۔
عالیہ نے اپنے فالووز کو مزید بتایا کہ' خوش قسمتی سے ایک رشتہ دار نے مدد کی اور انہوں نے رات رشتہ دار کے گھر پر گزاری'۔ نوازالدین کے اس عمل پر انہوں نے کہا کہ ' وہ انہیں اس کے لیے کبھی معاف نہیں کریں گی، جو انہوں نے ان کے بچوں کے ساتھ کیا'۔ عالیہ صدیقی نے پہلے اداکار پر مبینہ عصمت دری کا الزام لگایا تھا اور ورسووا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر اور ساس نے ان کے کھانے اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے سے انکار کردیا تھا یہاں تک ان کے باتھ روم استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
مزید پڑھیں:Nawazuddin Siddiqui's wife Allegation: نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کا اداکار پر سنگین الزام، کہا اداکار نے اپنے دوسرے بچے کو قبول نہیں کیا