اداکار نوازالدین صدیقی کی سابق اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے نوازالدین کی جانب سے کیے گئے تمام دعوؤں پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ واضح رہے کہ عالیہ کی جانب سے عائد کردہ سنگین الزامات کے بعد نوازالدین نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے آن لائن ایک بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ کوئی الزام نہیں بلکہ میرے جذبات کا اظہار ہے۔ اب اداکار کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عالیہ نے ایک نیا بیان جاری کیا ہے۔ Alia Siddiqui's New Statement
عالیہ کے اس بیان میں لکھا ہے کہ ' آپ صرف لفظوں سے خاموش تھےعمل سے نہیں'۔ اداکار کو ایک 'غیر ذمہ دار باپ' قرار دیتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ 'حقیقت یہ ہے کہ ایک غیر ذمہ دار باپ کے طور پر، 'آپ نے میری نابالغ بیٹی کو اپنے مرد مینیجر کے ساتھ دوسرے ملک بھیج دیا اور میرے علم اور رضامندی کے بغیر انہیں (ایک ہوٹل یونٹ) میں ٹھہرایا۔ ' آپ کے مرد مینیجر نے اس عرصے کے دوران میری نابالغ بیٹی کو کئی بار نامناسب طریقے سے گلے لگایا اور یہ سب اس کے 'اعتراض' کے باوجود کیا گیا۔ آپ اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ یہ حرکتیں آپ کے مینیجر نے کی تھیں جب نہ میں اور نہ ہی آپ اس کے آس پاس موجود تھے تھے'۔
عالیہ نے مزید کہا کہ ' آپ نے پھر بھی ان پر آنکھ موند کر اعتماد کرنے کا دعویٰ کیا اور جب، ایک ماں کے طور پر میں نے جو کچھ ہوا اس پر اعتراض کیا، تب آپ نے مجھے بچوں کی کسٹڈی لینے کی دھمکی دی'۔ انہوں نے نوازالدین کے بنگلے میں گھسنے کے الزامات پر مزید ردعمل کا اظہار کیا۔
عالیہ اپنے بیان میں لکھتی ہیں کہ ' یہ آپ کے جواب دینے اور اپنا موقف واضح کرنے سے انکار کی وجہ سے ہے ہوا ہے، جس کی وجہ سے مجھے آخر کار آپ کے بنگلے پر آنا پڑا ۔ تاہم آپ نے مجھ سے کبھی ملاقات نہیں کی اور اس کے بجائے اپنا پیسہ اور دیگر سیاسی طاقت استعمال کی اور مجھ پر ٹریس پاس کا مقدمہ دائر کیا۔ تم نے مجھے گرفتار کرنے اور اپنی طاقت دکھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے'۔ عالیہ نے نواز کو ایک خطرناک باپ بھی کہا ۔
اس سے قبل 6 مارچ کو عالیہ کی جانب سے کئی دعوے کیے جانے کے بعد نواز الدین نے اپنا پہلا آفیشل بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالیہ 'صرف زیادہ پیسے چاہتی ہیں' اور 'یہ ان کا معمول بن گیا ہے'۔ نوازالدین نے لکھا کہ میری خاموشی کی وجہ سے مجھے ہر جگہ برا آدمی کہا جارہا ہے۔ میرے خاموش رہنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ تمام تماشا کبھی نہ کبھی میرے چھوٹے بچے پڑھیں گے، اس لیے میں خاموش رہا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، پریس اور لوگوں کا ایک گروپ۔ یکطرفہ ویڈیوز کی بیناد پر میرے کردار کشی سے لطف اندوز ہورہا ہے'۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ وہ اور عالیہ کئی برسوں سے ساتھ نہیں رہ رہے ہیں، ان کا طلاق ہوچکا ہے'۔
نوازالدین اور عالیہ کے درمیان مسائل جنوری میں اس وقت شروع ہوئے جب عالیہ نے دعویٰ کیا کہ ممبئی میں نواز الدین کے گھر پر انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ اداکار کی والدہ نے جائیداد کے تنازع پر ان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ عالیہ اور نوازالدین کے دو بچے ہیں - شورہ اور یانی۔ گزشتہ ماہ بامبے ہائی کورٹ نے نواز الدین اور عالیہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دو نابالغ بچوں سے متعلق اختلافات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔
مزید پڑھیں:Nawazuddin Siddiqui Breaks Silence: نوازالدین صدیقی نے سابق اہلیہ کے دعوؤں پر خاموشی توڑ دی، کہا 'اسے صرف پیسہ چاہیے'