حیدرآباد: نوازالدین صدیقی کی اپنے کام اور اپنے کردار کے تئیں لگن دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ اپنی اسی لگن کو برقرار رکھتے ہوئے اداکار نے اپنی آئندہ فلم ہڈی کے موشن پوسٹر شیئر کر مداحوں کو ہکا بکا کردیا تھا، جس میں وہ ایک عورت کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔ اب پوسٹر کے ریلیز ہونے کے مہینوں بعد نواز الدین صدیقی نے مرد سے عورت کے اوتار میں خود کو ڈھالنے کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ Nawazuddin Siddiqui Transformation Video
اس ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ نواز شوٹنگ کے لیے تیار ہورہے ہیں جبکہ میک اپ اور ہیئر آرٹسٹوں کی ایک ٹیم انہیں ایک عورت کا روپ دینے میں مدد کرتی نظر آرہی ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہڈی کی پردے کے پیچھے کی یہ تازہ ترین ویڈیو نے ناظرین کی تجسس میں اضافہ کردیا ہے۔ وہیں انسٹاگرام پر یہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے میکرز نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس کردار میں نوازالدین کو تیار کرنے کے لیے تین گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ' یہ ٹرانسفرمین دیکھنے کے قابل ہے۔ نوازالدین صدیقی کو 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ہڈی میں اپنے کردار میں آنے کے لیے 3 گھنٹے سے بھی زائد کا وقت لگتا ہے۔ فلم میں اپنے کردار کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے نواز نے پہلے کہا تھا کہ انہوں نے مختلف دلچسپ کرداروں کو پیش کیا ہے لیکن بڈی ایک منفرد اور خاص ہونے جا رہی ہے کیونکہ لوگوں نے اس طرح کا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ ان کا خیال ہے کہ یہ فلم بطور اداکار انہیں آگے پہنچانے میں بھی مدد کرے گی۔
ہڈی ایک بدلہ لینے والی ڈرامہ فلم ہوگی جس کی ہدایتکاری اکشے اجے شرما نے کی ہے اور اسے اکشے اور آدمیہ بھلا نے مل کر لکھا ہے۔ زی اسٹوڈیوز، آنندیتا اسٹوڈیو (رادھیکا نندا، سنجے ساہا) کے ذریعہ تیار کردہ، اس فلم کی شوٹنگ مغربی اتر پردیش نوئیڈا اور غازی آباد سمیت آس پاس کے علاقوں میں کی جارہی ہے، اور یہ 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ہڈی کے علاوہ نواز کے پاس کئی فلمیں ہیں جس میں ٹیکو ویڈیس شیرو، نورانی چہرہ اور ادبھوت شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: Nawazuddin in Haddi نوازالدین نے فلم ’ہڈی‘ میں ٹرانسجینڈرز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو لاجواب قرار دیا