ازدواجی زندگی سے متعلق تنازع کے درمیان نوازالدین صدیقی اپنی نئی فلم جوگیرا سارا را را لے کر آرہے ہیں۔ اداکار کی یہ فلم رومانوی کامیڈی فلم ہونے والی ہے، جس کا ٹیزر آج جاری کردیا گیا ہے۔ اس میں وہ نیہا شرما کے مد مقابل نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کُشن نندی نے کی ہے اور یہ 12 مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔Nawazuddin Siddiqui Jogira Sara Ra Ra teaser release
ٹیزر کا آغاز نوازاالدین کے کردار 'جوگی پرتاپ' سے ہوتا ہے اور وہ ٹیزر کے شروع میں کہتے ہیں کہ ' جوگی کا جُگاڑ کبھی فیل نہیں ہوتا'۔ اس کے فورا بعد نیہا شرما ایک دلہن کے روپ میں نظر آتی ہیں جو اپنی بارات کے ساتھ گھوڑے پر بیٹھی نظر آتی ہیں۔ ٹیزر میں ایک جگہ لکھا ہوا بھی آتا ہے کہ 'اس کہانی میں پیار نہیں جگاڑ ہے'۔
اس فلم کو نعیم اے صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے جس میں کرن شیام شراف تخلیقی پروڈیوسر ہیں۔ فلم میں زرینہ وہاب، سنجے مشرا اور مہاکشے چکرورتی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ نوازالدین آخری بار 2022 میں فلم ہیروپنتی 2 میں نظر آئے تھے جس میں انہوں نے لیلیٰ نامی ویلن کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کے پاس اس وقت کئی پروجیکٹس ہیں اور جوگیرا سارا را را ان کی اس سال کی پہلی فلم ہونے جارہی ہے۔