نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اداکار سمجھوتا کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے بچوں کی کسٹڈی کے لیے لڑیں گی کیونکہ بچے نوازالدین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ہیں۔Nawazuddin Siddiqui Controversy
نوازالدین اور عالیہ کے درمیان کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر جنگ جاری ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں نواز الدین نے بھائی شمس الدین صدیقی اور عالیہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اداکار نے بھائی اور سابق اہلیہ پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے اور ساتھ ہی معافی نامہ کا مطالبہ کیا ہے۔
عالیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نوازالدین سمجھوتے کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے۔ عالیہ نے ای ٹائمز کو بتایا کہ نوازالدین کے سمجھوتے کی بات پر انہوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ لیکن طلاق ہوجائے گا، اس بات کا یقین ہے اور میں اپنے دونوں بچوں کی کسٹڈی کےلیے بھی لڑوں گی۔ نواز نے بھی کسٹڈی کی درخواست دی ہے لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گی۔ میرے دونوں بچے میرے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے'۔