حیدرآباد: کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم ستیہ پریم کی کتھا کا پہلا رومانوی نغمہ 'نصیب سے' اب مداحوں کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے۔ شائقین فلم کی مزید جھلکیوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، کیونکہ فلم کے ٹیزر میں کارتک اور کیارا کے درمیان کی کیمسٹری لوگوں کو بے حد پسند آئی ہے اور اب یہ فلم رومانوی میوزیکل ڈرامے کے زمرے میں شامل ہوگئی ہے۔Naseeb Se Song Out
یہ گانا کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کے درمیان خوبصورت کیمسٹری کی جھلک پیش کرتا ہے۔ فلم کے بیشتر حصے کی شوٹنگ کشمیر کے دلکش مقامات پر کی گئی ہے۔کارتک آرین اور کیارا اڈوانی نے بھی اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر یہ گانا شیئر کیا ہے۔ شائقین میوزک ویڈیو میں دونوں کی کیمسٹری کا موازنہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے (ڈی ڈی ایل جے) کے شاہ رخ خان اور کاجول سے کر رہے ہیں۔
حال ہی میں کیارا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اس گانے کی شوٹ سے پردے کے پیچھے کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔ سال 2022 کی بلاک بسٹر فلم 'بھول بھولیا 2' کے بعد فلم 'ستیہ پریم کی کتھا' اداکار کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کے ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔