حیدرآباد (تلنگانہ): سیکرڈ گیمز کی اداکار الناز نوروزی نے 22 سالہ مہسا امینی کی المناک موت کے خلاف احتجاج کرنے والی ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 13 ستمبر کو ایران کی اخلاقی پولیس نے مہسا امینی کو صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر حراست میں لیا تھا، جس کے تین بعد حراست میں مہسا کی موت واقع ہوگئی تھی۔Elnaaz Norouzi Strips in Protest Against Iran
الناز نے منگل کو سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ برقعہ پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اس کے بعد اداکار کو ایک ایک کرکے اپنے کپڑے کو اتارتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس پوسٹ کے ذریعہ اداکارہ نے لکھا ہے کہ عورت کو یہ فیصلہ کرنے کا حتمی اختیار ہونا چاہیے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہیں۔
سیکرڈ گیمز کی اداکارہ الناز نوروزی کا ایرانی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے 30 سالہ اداکار نے لکھا کہ ' دنیا کی ہر عورت چاہے وہ کہیں سے بھی تعلق رکھتی ہو اس کو اپنے پسند کے کپڑے کہیں بھی، کبھی بھی اور کچھ بھی پہننے کا حق حاصل ہونا چاہیے'۔ اس کے بعد اداکارہ نے کہا کہ ' کسی مرد کو اور نہ ہی کسی دوسری عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس کے فیصلے پر اعتراض ظاہر کرے یا اس سے کوئی اور لباس پہننے کو کہے'۔
' ہر ایک کے خیالات اور عقائد مختلف ہوتے ہیں اور ان کا احترام کیا جانا چاہیے ۔جمہوریت کا مطلب ہوتا ہے کہ فیصلہ کرنے کی طاقت دینا۔۔ ہر عورت کو اپنے جسم کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔ میں برہنہ پن کو فروغ نہیں دے رہی ہوں میں انتخاب کی آزادی کو فروغ دے رہی ہوں'۔
نوروزی کی جانب سے شیئر کیے گئے کلپ کو فی الحال فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ پر 1 لاکھ سے زیادہ لائکس ہیں۔
واضح رہے کہ مہسا امینی کو 13 ستمبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ تہران میٹرو اسٹیشن سے نکل رہی تھیں۔ انہیں مبینہ طور پر سر ڈھانپنے کے حوالے سے سخت قوانین کی پابندی نہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہاں ایرانی حکام کا دعوی ہے کہ مہسا تین دن تک کوما میں رہی، پھر "قدرتی وجوہات" کی وجہ سے وہ انتقال کر گئی، لیکن احتجاج کر رہے کارکنوں کے مطابق ان کی موت کی وجہ سر پر ایک مہلک دھچکا ہے۔
مہسا امینی کے قتل نے ایران سمیت پوری دنیا میں احتجاج کو جنم دیا ہے۔ مظاہرین ایران حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ زن، زندگی اور آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں۔
وہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پیدا ہونے والی الناز نوروزی نے 2017 میں مان جاؤ نا کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اس کے بعد وہ پنجابی فلم کھیدو کندی میں کام کیا۔ سال 2018 میں بھارت کی پہلی نیٹفلکس آریجینل سیکرڈ گیمز میں انہیں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد انہوں نے زی 5 کی ویب سیریز ابھے(2019) میں کنال کھیمو کے ساتھ کام کیا۔
سال 2018 میں الناز نے اس وقت سرخیاں بنائیں جب انہوں نے ایک معروف پورٹل کو بتایا تھا کہ کس طرح ہدایتکار وپل شاہ نے انہیں فلم میں سکینڈ لیڈ اداکارہ کے طور پر سائن کرنے کے بہانے انہیں دھوکہ دیا اور آڈیشن کے دوران انہیں متعدد بار جنسی طور پر ہراساں کیا۔
مزید پڑھیں:Priyanka Chopra Supports Iranina Women مہسا امینی کی موت کے خلاف آواز اٹھانے والی ایرانی خواتین کو پرینکا چوپڑا کی حمایت