ممبئی:بھارت کے شہرہ آفاق گلوکار جگجیت سنگھ کا نام ایک ایسی شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو اپنی سحرانگیز آواز سے تقریباً چار دہائیوں سے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں انہیں شہنشاہ غزل بھی کہا جاتا ہے۔ جگجیت سنگھ کی پیدائش راجستھان کے شری گنگانگر میں 8 فروری 1941ء میں ہوئی تھی ان کے والد کا نام امرسنگھ اور والدہ کا نام بچن کور تھا۔ Who is musician Jagjit Singh
امر سنگھ سرکاری ملازم تھے۔ جگجیت کی چار بہنیں اور دو بھائی تھے ۔ ان کا پیدائشی نام جگموہن تھا۔ لیکن بعد میں ان کے والد نے ان کا نام جگجیت سنگھ رکھ دیا۔ بچپن سے ہی ان کا رجحان موسیقی کی جانب تھا۔ انہوں نے موسیقی کی تعلیم استاد جمال خان اور پنڈت چھگن لال شرما سے حاصل کی۔ Singer Jagjit Singh Birth Name
جمال خان نے جگجیت کو چھ سال تک موسیقی کی باقاعدہ تربیت دی اور خیال، تھمری و دیگر راگوں سے روشناس کرایا۔ جگجیت سنگھ نے اپنی گلوکاری کا آغاز مختلف گورودواروں میں گوروبانی گاکر کیا۔ ان کی آواز کی جادوگری کا یہ کمال جالندھر ریڈیو اسٹیشن تک پہنچا تو انہیں سال میں چھ براہ راست پروگرام پیش کرنے کے آفر مل گئے۔
سال 1965ء میں گلوکار بننے کی تمنا لئے وہ ممبئی آگئے جہاں انہیں ایچ ایم وی نامی اس وقت کی مشہور ترین ریکارڈ کمپنی نے ان کی آواز میں دو غزلیں ریکارڈ کرنے کی پیشکش کی تھی۔ جگجیت سنگھ کو اسی دوران کچھ اشتہاری فلموں میں بھی اپنی آواز کا ہنر دکھانے کا موقع ملا۔ جدوجہد کے اسی دور میں ان کی ملاقات چتراسنگھ سے ہوئی جو خودبھی ایک گلوکارہ تھیں۔ 1970ء میں دونوں نے شادی کرلی اور یہیں سے دونوں کی زندگی نے ایک نیا موڑ لیا اور اس جوڑی نے کئی البموں میں اپنی جادوئی گلوکاری سے ناظرین کو مسحور کردیا۔