اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

PC Celebrates Valentine Day دیکھیں پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ اپنا ویلینٹائن ڈے کچھ اس طرح منایا - پرینکا چوپڑا کی ویلینٹائن ڈے کی تصاویر اور ویڈیو

پرینکا چوپڑا کی نک جونس کے ساتھ محبت کی کہانی کسی راجہ رانی کی کہانی سے کم نہیں ہے۔ ویلینٹائن ڈے پر جوڑے نے اس رشتہ میں ہونے کا جشن منایا اور کچھ خوشگوار یادیں بنائیں۔ سوشل میڈیا پر نک اور پرینکا نے اپنے ویلینٹائن ڈے کی تقریب سے کچھ خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں

پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ اپنا ویلینٹائن ڈے کچھ اس طرح منایا
پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ اپنا ویلینٹائن ڈے کچھ اس طرح منایا

By

Published : Feb 15, 2023, 1:10 PM IST

حیدر آباد: ویلینٹائن ڈے کا خمار اس کے اگلے دن بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مشہور شخصیات 14 فروری کو محبت کا دن منانے کے ایک دن بعد بھی اپنے ویلینٹائن ڈے کے جشن کی جھلکیاں شیئر کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر و گلوکار نک جونس نے سوشل میڈیا پر ویلینٹائن ڈے کی کچھ تصاویر شیئر کی۔PC Celebrates Valentine Day

اس جوڑے کے پرستار انہیں پیار سے 'نک یانکا' کہہ کر بلاتے ہیں۔ اب اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے نام محبت سے بھرے پیغام لکھے ہیں۔ ان کے ویلینٹائن ڈے کی تقریب کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ جوڑے نے ایک ساتھ بے حد خاص اور قیمتی وقت گزارا ہے۔ جہاں پرینکا نے کچھ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'نک کے ساتھ ہر دن ویلینٹائن ڈے ہے'، وہیں ان کے شوہر نک نے دیسی گرل کو اپنا 'دل' کہا۔

پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ اپنا ویلینٹائن ڈے کچھ اس طرح منایا

پرینکا نے ویلینٹائن ڈے پر انسٹاگرام پر دو تصویریں شیئر کیں۔ پہلی تصویر میں جہاں پرینکا کو اپنے شوہر کے کندھے پر سر رکھے دیکھا جاسکتا ہے وہیں دوسری تصویر میں پرینکا کیلیفورنیا کے پنٹو جھیل کے قریب اپنی بیٹی مالتی میری کے ساتھ بطخوں کو کھانا کھلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ' نک کے ساتھ ہر دن ویلینٹائن ڈے ہوتا ہے'۔

وہیں نک نے بدھ کی صبح ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پرینکا ان کا ہاتھ پکڑے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں مزے دار پکوان اور خوبصورت نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جوڑے نے اس خاص دن کو بے حد شاندار طریقے سے منایا ہے اور اپنے لیے خوشگوار یادیں بنائی ہیں۔

ویلینٹائن ڈے پرینکا کے لیے اس لیے بھی خاص تھا کیونکہ ان کی آنے والی ہالی ووڈ فلم لو اگین کا ٹریلر ویلینٹائن ڈے کے موقع پر ہی شیئر کیا گیا ہے۔ چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ٹریلر شیئر کیا جب کہ ان کے شوہر نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر یہ ٹریلر شیئر کیا اور پرینکا کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:Pc Shares Daughter Sun Kissed Pic: پرینکا چوپڑا نے ساحل سمندر کی سیر سے اپنی بیٹی کی پیاری تصویر شیئر کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details