ممبئی: ہندی سنیما کے مشہور اسکرین پلے رائٹر جاوید اختر ملک کے ہر مسئلے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ ایک بار پھر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس بار خود کو ناستک کہنے والے جاوید اختر جے شری رام کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ غور طلب ہو کہ حال ہی میں جاوید اختر راج ٹھاکرے کے جشن چراغاں تقریب میں گئے ہوئے تھے، جہاں انہوں نے ہندؤں کے بارے میں بہت سی باتیں کہی۔
اس موقعے پر جاوید اختر نے کہا کہ 'اگرچہ میں ایک ناستک ہوں لیکن میں مریادا پرشوتم رام کا بہت احترام کرتا ہوں۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں ماں سیتا کی سرزمین پر پیدا ہوا ہوں۔ بھگوان شری رام ہماری ثقافت اور تہذیب کا حصہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ جب بھی ہم مریادا پرشوتم کا ذکر کرتے ہیں تو ہمارے ذہن میں صرف بھگوان شری رام اور ماں سیتا کے نام آتے ہیں۔