حیدرآباد: شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 'پٹھان' کے گانے 'بیشرم رنگ' پر شروع کیا گیا تنازع دن بدن شدت اختیار کرتے جارہا ہے۔ جہاں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے کچھ ہستیوں نے دیپیکا پڈوکون کی حمایت کی ہے جبکہ ایک طبقہ فلم کے خلاف احتجاج کر رہا ہے۔ اب اس کڑی میں تجربہ کار اداکار اور شکتی مان کا کردار ادا کرنے والے مکیش کھنہ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ سیاسی اور سماجی مسائل پر اکثر اپنی رائے دینے والے مکیش کھنہ نے بھی اس تنازع میں اپنا بیان جاری کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں اس معاملے پر مکیش کھنہ نے کیا کہا۔Mukesh Khanna on Besharam Rang Row
مکیش کھنہ نے تلخ انداز میں 'پٹھان' کے متنازع گانے 'بیشرم رنگ' کو فحش قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش نے کہا ہے کہ 'آج کل کے بچے ٹی وی اور فلمیں دیکھ کر بڑے ہو رہے ہیں، ایسے میں بچے بری طرح متاثر ہوں گے، اس لیے سنسر بورڈ کو ایسے گانوں کو منظور نہیں کرنا چاہیے'۔
مکیش کھنہ نے اس فلم کو لے کر سنسر بورڈ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'سینسر بورڈ سپریم کورٹ نہیں ہے، جس کی مخالفت نہ کی جائے'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمارا ملک اسپین نہیں بن گیا، جہاں ایسے گانے لائے جا رہے ہیں۔ ابھی آدھے کپڑوں میں گانے بن رہے ہیں اور کچھ عرصے بعد بغیر کپڑوں کے گانے آنے لگیں گے، سمجھ نہیں آتا کہ سنسر بورڈ ایسے گانے کو منظوری کیسے دیتا ہے۔